نئی دہلی: کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے جمعرات کو بی جے پی پر ملک میں فرقہ وارانہ تعصب اور نفرت کے وائرس پھیلانے کا الزام عائد کیا اور اس بات پر زور دیا کہ معاشرتی ہم آہنگی کو “شدید نقصان” پہنچایا جارہا ہے۔
کانگریس کے اراکین عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ اس سے ہر ہندوستانی کو پریشانی ہوئی ہے اور کانگریس پارٹی کو اس نقصان کی اصلاح کے لئے سخت محنت کرنی ہوگی۔
محترمہ گاندھی نے کہا کہ مجھے بھی آپ کے ساتھ کچھ ایسی باتیں بانٹنے دیں جس کی ہر ایک بھارتی کو فکر کرنی چاہئے۔ جب ہمیں متحد طور پر کورونا وائرس خلاف لڑنا چاہیے تو بی جے پی فرقہ وارانہ تعصب اور نفرت کا وائرس پھیلاتی ہے۔
ہمارے معاشرتی ہم آہنگی کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پارٹی کو اور ہمیں اس نقصان کی اصلاح کے لئے سخت محنت کرنی ہوگی۔
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ ، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور کانگریس کے اعلی رہنماؤں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اس اجلاس میں شرکت کی۔
یہ دوسرا موقع ہے جب گذشتہ تین ہفتوں میں کانگریس کی اعلی کمان سی ڈبلیو سی کا اجلاس ہوا ہے۔
آپ کی راۓ