#روزہ کی حکمتیں اور فوائد #

✍️ محمد ہارون تیمی

29 اپریل, 2020

بلا شبہ رمضان کے مکمل ایک مہینہ کا روزہ ہر مسلمان مرد و عورت عاقل و بالغ پر فرض ہے جیسا کہ ارشاد باری تعالٰی ہے "يأيهاالذين آمنوا كتب عليكم الصيام كما كتب على الذين من قبلكم لعلكم تتقون "کہ اے ایمان والو تم پر روزے کو فرض کیا گیا ہے جیسا کہ تم سے پہلی امتوں پر فرض کیا گیا تھا تاکہ تم پرہیز گار بن جاؤ -(البقرة -183)
اب جبکہ اس کی فرضیت مسلم ہے قدر و منزلت، اہمیت وفضیلت کا بھی اعتراف ہے ذیل میں روزہ کی حکمتوں اور اس کے فوائد کو إجمالا ذکر کیا جا رہا ہے-
👈🏻 روزہ بندے کو متقی اور پرہیز گار بنا دیتا ہے
👈🏻 روزہ کے ذریعہ بندہ اپنے رب کا تقرب اور اس کی خوشنودی حاصل کرتا ہے
👈🏻 روزہ ضبط نفس اور اس پر قابوپانے کا بہترین وسیلہ ہے
👈🏻 روزہ کے ذریعہ بندہ صبر و تحمل کا عادی ہو جاتا ہے
👈🏻 روزہ انسان کو نظام کی پابندی اور وقت کا صحیح خوگر بنا دیتا ہے
👈🏻 روزہ سے دل کی کدورت، گندگی، آلائش،اور بغض و عناد کا خاتمہ ہو جاتا ہے
👈🏻 روزہ کے ذریعہ شفقت و محبت، اخوت و بھائی چارگی، ہمدردی وغم گساری کے جذبات پروان چڑھتے ہیں
👈🏻 روزہ کے ذریعہ تکبر و گھمنڈ کو توڑا جا سکتا ہے
👈🏻روزہ انسان کو بےراہ روی سے دور رکھتا ہےاور منظم زندگی گزارنےکاڈھنگ سکھاتا ہے
👈🏻 روزہ سے مالدار جود و سخا کے ذریعہ اللہ کی نعمتوں کا قدردان اور شکر گذار ہوتا ہے
اللہ تعالٰی ہمیں اخلاص کے ساتھ روزہ رکھنے اور اس ماہ مبارک میں نیک عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter