ﻗﺮﺁﻥ ﮐﺲ ﻟﯿﮯ ﻧﺎﺯﻝ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ؟*
ﺩﻟﮩﻦ ﮐﯽ ﺭﺧﺼﺘﯽ ﻣﯿﮟ ﺳﺮ ﭘﺮ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ؟
ﺟﻨّﺎﺕ ﺍﺗﺎﺭﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ؟
ﺗﻌﻮﯾﺰ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ؟
ﺗﺒﺮﮎ ﯾﺎ ﺑﺮﮐﺖ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ؟
ﻣﯿّﺖ ﮐﮯ ﺍﯾﺼﺎﻝ ﺛﻮﺍﺏ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ؟
ﺑﻨﺎ ﺳﻤﺠﮭﮯ ﻃﻮﻃﮯ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ؟؟
نئی دکان ، مکان کے افتتاح کے لیے ؟
ﯾﺎ ﭘﮭﺮ ﻗﺮﺁﻥ ﮐﺎ ﻣﻘﺼﺪ ﯾﮧ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﺳﮯ ﺳﻤﺠﮫ ﮐﺮ ﺍﺱ ﭘﺮ ﻏﻮﺭ ﻭ ﻓﮑﺮ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺋﮯ ؟
ﺍﺱ ﮐﯽ ﮨﺪﺍﯾﺎﺕ ﮐﻮ ﺟﺎﻥ ﮐﺮ ﺍﭘﻨﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﻮ ﺍﺳﮑﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺑﻨﺎﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ؟
ﻗﺮﺁﻥ ﮐﮯ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﮧ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺍﺱ ﮐﺘﺎﺏ ﮐﯽ ﺣﻔﺎﻇﺖ ﮐﺎ ﺫﻣﮧ ﺧﻮﺩ ﺍﻟﻠﻪ ﺭﺏ ﺍﻟﻌﺰﺕ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻟﮯ ﻟﯿﺎ ﮨﮯ۔
اپنے زندگی کے ﺣﻘﯿﻘﯽ ﻣﻘﺼﺪ ﮐﻮ ﮨﻢ ﻧﮯ ﺑﺪﻝ ﮈﺍﻻ ﮨﮯ .
ﮐﯿﺎ ﺩﻟﯿﻞ ﮨﻮﮔﯽ ﮐﮧ ﮨﻢ ﻧﮯ ﺍﺭﺩﻭ ﺗﻮ ﺳﯿﮑﮭﯽ ،
ﺍﻧﮕﺮﯾﺰﯼ ﺗﻮ ﺳﯿﮑﮭﯽ ،
ﮐﻤﭙﯿﻮﭨﺮ ﮐﯽ ﺯﺑﺎﻧﯿﮟ ﺗﻮ ﺳﯿﮑﮭﯿﮟ ،
سائنس تو سیکھی ،
ﻣﮕﺮ ﻗﺮﺍﻥ ﻣﺠﯿﺪ ﮐﯽ ﺯﺑﺎﻥ ﮐﻮ ﺳﻤﺠﮭﻨﺎ ﮨﻢ ﻧﮯ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﻧﮧ ﺳﻤﺠﮭﺎ ؟۔
قرآن کا نزول ہدایت کے لئے ہے
اس آیہ کریمہ میں ’’ہدی للناس‘‘ کے الفاظ ہمیں پکار پکار کر یہ دعوت دے رہے ہیں کہ قرآن کے نزول کا مقصد کیا ہے۔ قرآن ہمیں کیوں عطا کیا گیا اور قرآن کو ہمارے لئے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے محفوظ کیوں کیا گیا۔ قرآن کے پڑھنے کی ہمیں ترغیب کیوں دی گئی۔ قرآن کے ایک ایک حرف کو پڑھنے پر دس نیکیوں کا وعدہ کیوں کیا گیا؟ رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
من قرا حرفا من کتاب الله فله به حسنة والحسنة بعشر امثالها ولا اقول الم حرف ولکن الف حرف و لام حرف و ميم حرف.جس شخص نے قرآن حکیم کا ایک حرف پڑھا اس کے لئے نیکی ہے اور یہ ایک نیکی دس نیکیوں کے برابر ہے میں یہ نہیں کہتا الم ایک حرف ہے بلکہ اس میں الف الگ حرف ہے لام الگ حرف ہے اور میم الگ حرف ہے۔ ہر ایک حرف پر ثواب دس نیکیوں کا ہے۔
(جامع ترمذی، فضائل القرآن)
قرآن کے الفاظ و کلمات کو پڑھنے پر اتنا زیادہ اجر و ثواب عطا کرنے کا وعدہ کیوں کیا گیا۔ ان ساری ترغیبات کی وجہ صرف اور صرف یہ ہے کہ ہم قرآن پڑھنے کی طرف راغب ہوجائیں اور قرآن پڑھتے پڑھتے اس سے ہدایت اخذ کرنے کی طرف متوجہ ہوجائیں۔ قرآن کے ذریعے ہم اپنے دین کو سیکھ لیں۔ قرآن کے ذریعے ہم اپنے مولا کو پالیں اور قرآن کے ذریعے اس کی توحید کی معرفت حاصل کرلیں اور قرآن کے ذریعے ہم اس کی بندگی کی حقیقت کو پالیں۔ حتی کہ قرآن کے ذریعے ہم اپنے مولا کی رضا کو پالیں۔
اور اس قرآن کو اپنے لئے ساری زندگی میں سرچشمہ ہدایت ’’هدی للناس‘‘ سمجھیں اور اس کی ’’بيِّنٰت‘‘ سے مستفید ہوں اور اس قرآن سے راہنمائی حاصل کریں۔
ﯾﺎﺩ ﺭﮐﮭﯿﮟ۔۔۔!
ﮨﻤﺎﺭﺍ ﺭﺏ ﺳﺐ ﺩﯾﮑﮫ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ،
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو
آپ کی راۓ