واشنگٹن / ایجنسیاں
امریکی صدر کے محل اور دفتر وائٹ ہاؤس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو’ان فالو‘ کردیا۔
گزشتہ روز امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی نے بھارت کو اقلیتوں کےلیے خطرناک ملک قرار دیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدارتی محل نے اپنی آفشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھارتی وزیراعظم اور بھارتی صدر کو ان فالو کردیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو 2 کروڑ 20 لاکھ سے زائد افراد فالو کرتے ہیں جبکہ وہ صرف 13 اکاؤنٹ کو فالو کرتا تھا۔
وائٹ ہاؤس جن 13 اکاونٹس کو فالو کرتا ہے ان میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی صدر کے ٹوئٹر اکاونٹس بھی شامل ہیں۔
وائٹ ہاؤس نے بھارتی وزیراعظم آفس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ اور واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بھی’ان فالو‘ کر دیا ہے۔
امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت 2019 ءمیں مذہبی آزادی کے حوالے سے بدترین ملک رہا۔
یو ایس سی آئی آر ایف نے سال 2020 ء کی رپورٹ میں مودی سرکار کی طرف سے شہریت کے ترمیمی قانون کو مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔
وہیں بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے وائٹ ہاؤس کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’ان فالو‘ کرنے کو حیران کن قرار دیا ہے۔
راہول گاندھی نے ایک بیان میں امور خارجہ کی وزارت سے درخواست کی ہے وہ معاملے کا نوٹس لے۔
انہوں نے بھارتی وزیراعظم اور بھارتی صدر کو ان فالو کرنے کے اقدام کو حیران کن قرار دیا۔
آپ کی راۓ