جکارتہ / ایجنسیاں
انڈونیشیا کے مشرقی علاقے میں 6.9 شدت کے شدید زلزلے نے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ یہ زلزلہ قریبی شہر صومالکی سے شمال مغرب میں 205 کلومیٹر دور تھا جبکہ اس کی گہرائی 117 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ دعائیں کرتے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔
ایک رہائشی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ’ہم لوگ سو رہے تھے کہ زلزلے کی وجہ سے ہمارے بستر لرز گئے اور ہم خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔
آپ کی راۓ