احتجاج کا خوف، بھارتی کشمیر میں کرفیو لگادیا گیا

8 مئی, 2020

سری نگر / ایجنسیاں

بھارت وادی کشمیر میں کشمیریوں کے احتجاج سے خوفزدہ ہوگیا، مقبوضہ وادی میں کرفیو لگادیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق کرفیو ہلاک شدہ  کشمیریوں کی غائبانہ نمازجنازہ اور احتجاج  سے روکنے کے لیے لگایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وادی کے گلی کوچوں میں بھارتی فورسز کے اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں جبکہ  وادی کی سڑکوں کو خاردار تاریں لگاکر بند کردیا گیا ہے۔

وادی میں پابندیوں کےباوجود کئی مساجد میں شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

واضح رہے کہ کل جماعتی حریت کانفرنس نے  کشمیری ملیٹنٹ ریاض نیکو اور دیگر کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے اور احتجاج کی کال دی تھی۔

بھارتی فورسز نے ایک روز پہلے ضلع پلواما میں ریاض نیکو اور عادل احمد کو مقابلے میں ہلاک کیا تھا ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter