ماسکو / ایجنسیاں
روس میں پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 11ہزار اور برازیل میں9 ہزار نئے مریض سامنے آگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی وبائی مرض کورونا وائرس سے برازیل میں ایک ہی دن میں600 اموات ہوگئیں۔
برطانیہ میں کورونا سے ہلاکتیں 30 ہزار 600 سے زائد ہوگئیں، 2 لاکھ 6 ہزار 715 مریضوں میں سے صرف 1 ہزار 918 صحتیاب ہوئے ہیں۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات 30 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہیں، 2 لاکھ 16 ہزار مریضوں میں سے 96 ہزار 2776 صحتیاب ہوئے ہیں۔
اسپین میں وبائی مرض سے 2 لاکھ 22 ہزار857 افراد متاثر ہوئے جن میں سے 1 لاکھ 31 ہزار 148 صحتیاب اور 26 ہزار 299 جان کی بازی ہار گئے۔
بھارت میں کورونا وائرس سے 56 ہزار 516 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 1895 ہوچکی ہے، صحتیاب افراد کی تعداد 16ہزار 867 تک پہنچ گئی ہے۔
کورونا وائرس دنیا بھر میں 2 لاکھ 70 ہزار زندگیاں لے چکا ہے جبکہ مجموعی مریضوں کی تعداد 38 لاکھ 45 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔
آپ کی راۓ