کٹھمنڈو / کئیر خبر
رمضان کے ٣٠ روزے مکمل کرنے کے بعد آج ملک بھر میں مسلمانوں نے اپنے گھروں میں عید الفطر کی نماز ادا کی ؛ لاک ڈاؤن کے سبب مساجد اور عید گاہیں سنسان رہیں – کٹھمنڈو کے نیپالی جامع مسجد ؛ کشمیری تکیہ؛ کالی ماتی جامع مسجد میں صرف امام اور مؤذن نے دوگانہ ادا کی – اسی طرح ملک کے اضلاع کپل وستو؛ روپندیہی ؛ نیپال گنج؛ دانگ ؛ دھنوشا؛ دمولی پوکھرا؛ دھنوشا ؛ بارہ ؛ پرسا ؛ روتہت سپتری مہوٹھری؛ سرلاہی جھاپا ؛ سنسری میں مسلمانوں نے اپنے خاندان اور اہل خانہ کے ساتھ اپنے گھروں میں نمازیں ادا کر کے اللہ کا شکر ادا کیا –
ملک بھر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مسلمانوں نے لاک ڈاؤن کا پاس و لحاظ رکھا اور گھر سے باہر نہیں نکلے- عید الفطر کے مبارک موقع پر مسلمانوں نے ملک کی خوشحالی ترقی کیلئے دعائیں مانگی؛ اور کورونا وائرس جیسی مہلک وباء کو عالم انسانیت سے دور کرنے کی التجاہیں کیں-
اس موقع پر صدر جمہوریہ بیدیا بھنڈاری ؛ وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے نیپالی مسلمانوں و عوام کو مبارکباد دیتے ہویے امید ظاہر کی کہ یہ عید ہمارے لئے جلد خوشیاں لیکر ایگی اور کورونا سے دنیاے انسانیت کو نجات مل جاۓ گی-
خیال رہے کمیونسٹ حکومت نے اس بار عید کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے-
آپ کی راۓ