لاہور/ ایجنسیاں
پاکستان کے سابق کپتان شاہد افریدی نے ہندوستان کے خلاف کھیلی گئی کرکٹ میں اپنی ٹیم کے ریکارڈ کے متعلق بڑی ڈھٹائی سے بیان دیتے ہوئے طوفان برپا کردیاہے۔
اپنے سنسنی خیز دعوی میں افریدی نے کہاکہ وہ ہندوستان کے خلاف کھیلتے ہوئے ہمیشہ لطف اندوز ہوتے ہیں اور یہ بھی کہاکہ ان کی کرکٹ کے دونوں میں اپنے روایتی حریف پر پاکستان بہت زیادہ حاوی رہتا اور وہ لوگ کھیل کے اختتام پر معافی بھی مانگتے تھے۔
یوٹیوب پر کریک کاسٹ شو کے دوران افریدی نے کہاکہ ”ہندوستان کے ساتھ کھیل میں ہمیشہ میں لطف لیتا۔ ہم نے انہیں کافی مرتبہ شکست دی ہے۔
مجھے یقین ہے کہ ہم نے انہیں اتنی بار شکست دی ہے کہ میچ کے بعد وہ ہم سے معافی مانگتے تھے“۔ٹی 20ورلڈ کپ2016کے لئے ہندوستان آمد پر افریدی پاکستان کے کپتان تھے۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت ٹیم کو پاکستان میں جو محبت ملتی ہے اس سے زیادہ محبتیں ملی تھیں۔مذکورہ کرشماتی آل روانڈر نے ہندوستان کے خلاف اپنی پسندیدہ باری کے متعلق بھی بات کی۔
افریدی نے کہاکہ ”سب سے یادگار اننگزہندوستان کے خلاف141کی‘ وہ بھی ہندوستان میں تھی۔میں سفر پر نہیں جارہاتھا‘ وہ مجھے نہیں لے جارہے تھے۔
وسیم بھائی اس وقت کے چیف سلیکٹر نے میری کافی مدد کی تھی۔ وہ بہت مشکل ٹور تھا اور وہ اننگ کافی اہم تھی“۔
افریدی نے یہ بھی کہاکہ 1999میں چینائی ٹسٹ میں 141کی اننگز بھی ان کی پسندیدہ ہے۔افریدی نے کہاکہ ”میری بہت یادگار اننگزہندوستان کے خلاف141کی ہے او روہ بھی ہندوستان میں تھی۔
آپ کی راۓ