شعیب ملک نے لائیو سیشن میں اہلیہ ثانیہ مرزا سے پوچھا : کتنے بچے چاہئے ، ملا یہ جواب

7 جولائی, 2020

 حيدرآباد/ ايجنسى

ہندستان کی اسٹار خاتون ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر شعیب ملک کے ایک سے زیادہ بچوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ انہیں کرکٹ ٹیم نہیں بنانی بلکہ انہیں اور بھی کام ہیں ۔ شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ براہ راست سیشن میں اپنے رشتے ، شادی شدہ زندگی اور اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی ، جس پر دونوں میں اختلاف نظر آیا ۔ جب شعیب نے ثانیہ سے پوچھا کہ کیا وہ ایک یا اس سے زیادہ بچے چاہتی ہیں تو ثانیہ نے جواب دیا کہ "دو ، شاید۔ اگرچہ آپ ایک کو ترجیح دیتے ہیں ۔ جس پر شعیب نے دریافت کیا کہ "5،6،7،8،9، 10 کیوں نہیں؟” ثانیہ نے جواب دیا ، "کرکٹ ٹیم نہیں بنانی ہے اور بھی کام ہیں۔”

ثانیہ نے اپنے پسندیدہ کرکٹر کے بارے میں کہا کہ وہ بابر اعظم کو پسند کرتی ہیں ۔ یہ جواب دیتے ہی شعیب نے کہا کہ اس نے اپنی پسندیدہ بھابھی کسی اور کو بتایا تھا ، جس پر ثانیہ نے کہا کہ وہ نہیں جانتیں کہ انہوں نے ایسا کیوں کہا ، جبکہ وہ ہمارے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں ۔ ہمارے گھر بھی آتے ہیں ۔ خیر یہ ان کا اپنا جواب تھا ۔ واضح رہے کہ حال ہی میں بابر نے سرفراز احمد کی اہلیہ کو اپنی بھابھی کہا تھا ۔ اسی سلسلے میں شعیب نے ثانیہ سے پوچھا کہ آپ ٹام کروز اور اکشے کے درمیان کس کے ساتھ شادی کرنا چاہیں گی؟ اس سوال پر ثانیہ نے اکشے کمار کا نام لیا ۔ نیز انہوں نے بتایا کہ وہ اکشے کمار کو بہت پسند کرتی ہیں ۔ میں نے ان کی فلم مہرہ کے وقت سے ہی ان سے محبت کی تھی ۔شعیب ملک نے اپنی اہلیہ کو ’’آئی لو یو‘‘ کو پنجابی زبان کے الفاظ میں ادائیگی کا ٹاسک دے کر مشکل میں ڈال دیا ۔ اس دوران شعیب ملک نے اپنی اہلیہ سے کئی دلچسپ سوال کئے اورایک سوال کا جواب نہ ملنے پر انہوں نے ثانیہ مرزا کو بطور سزا ’’آئی لو یو‘‘ کو پنجابی میں کہنے کو کہا ۔ ثانیہ مرزا نے پہلی کوشش میں کہا کہ ’’اسی تواڈے نال پیار‘‘ جس پر شعیب ملک نے کہا کہ 10 ، 12 لوگ نہیں ہیں جنہیں آئی لو یو کہنا ہے ، شادی کو 10 سال ہوگئے ، اتنا بھی نہیں سیکھا۔

ٹینس اسٹار نے دوسری کوشش میں کہا کہ ’’مینوں تواڈے نال پیار کیتا ‘‘ جس پر شعیب ملک نے کہا کہ آپ نے تو پنجابی زبان کی دھجیاں اڑا دیں ۔ ثانیہ مرزا نے ایک اور کوشش کرتے ہوئے کہا کہ ’’مینوں تواڈے نال عشق کیتا‘‘ جس پر شعیب ملک نے کہا کہ آپ بس کردو ، آپ کو توپنجاب والے صوبے میں داخل نہیں ہونے دیں گے ۔ شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو’’ آئی لو یو ‘‘ کو پنجابی زبان میں ادائیگی کرتے ہوئے سکھایا اور کہا کہ ’’مینوں تواڈے نال محبت اے ‘‘ کہو جس پر ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے پنجابی زبان کے جملے کو دہرایا ۔

وبائی مرض کورونا کی وجہ سے دنیا میں متعدد لوگ اپنی جگہ پر پھنسے رہے ہیں اور وہ اپنے کنبے کے ساتھ رہنے کی کمی کو شدت سے محسوس کر رہے ہیں ۔ جب کہ کچھ جوڑے لاک ڈاؤن کے دوران اپنا زیادہ تر وقت اکٹھا رہے ہیں جبکہ کچھ دور دراز مقامات پر الگ الگ ہیں اور کچھ نامساعد وجوہات کی بنا پرایک دوسرے کے ساتھ نہیں ہیں۔ ایسے ہی ثانیہ مرزا اور شعیب ملک حیدرآباد اور پاکستان میں اپنے اپنے کنبہ کے ساتھ رہنے والے خوش قسمت کھلاڑی ہیں ، لیکن وہ ایک دوسرے سے دور ہیں ۔ لیکن ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کی خواہش سے زیادہ ثانیہ اور شعیب کو اس کی زیادہ فکر ہے کہ ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک اپنے بابا سے کب مل سکیں گے ۔ واضح رہے کہ فی الحال اذہان اپنی اماں کے ساتھ رہ رہے ہیں ۔ اس سے قبل 12 اپریل 2020 کو اپنی شادی کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے لئے دلی نیک خواہشات پوسٹ کی تھیں ۔

لیکن آخر کار ایسا لگتا ہے کہ ثانیہ مرزا ، شعیب ملک اور اذہان مرزا ملک کے ملنے کا وقت بہت قریب آگیا ہے ۔ ثانیہ اور اذہان کو شعیب سے ذاتی طور پر ملاقات کئے ہوئے پانچ ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور اب جبکہ سفری ہدایات اور پابندیوں میں آسانی پیدا کی گئی ہیں ۔ شعیب کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی طرف سے تقریبا ایک ماہ بعد 24 جولائی کو انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز کے لئے اپنے ساتھیوں میں شامل ہونے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter