نیپال و بھارت میں منائی جا رہی ہے عید قرباں، ملت اسلامیہ نے محفوظ طریقے سے سنت ابراہیمی پر کیا عمل

1 اگست, 2020

کٹھمنڈو /نئی دہلی: نیپال و بھارت کے طول و عرض میں کورونائی احتیاط کے ساتھ عید قرباں منائی جارہی ہے۔ محدود پیمانوں پر نماز عید میں ملت اسلامیہ نے ملک وقوم کی مجموعی ترقی، خوشحالی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی دعائیں مانگی۔ سنت ابراہیمی پربھی محفوظ طریقے سے عمل کیا جا رہا ہے تاکہ وبا سے متاثر ماحول کی شدت میں کوئی اضافہ نہ ہو اور جذبہ ایمانی بھی پوری طرح سلامت رہے۔

کٹھمنڈو ؛ کپلوستو؛ پوکھرا؛ براٹ نگر؛ نیپال گنج؛ روپندیہی؛ کلیا؛ دھنوشا؛ سرہا؛ سپتری؛سنسری؛  کولکاتا، ممبئی، لکھنو، پٹنہ، بھونیشور، رانچی، حیدر آباد اور بنگلورو سے بھی عید قرباں امن و سکون کے ماحول میں منائے جانے کی خبر ملی ہے۔ کہیں سے کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔ البتہ قوم کے سبھی افراد نے ایثار و قربانی کی علامت بن جانے والے اس تیوہار کی ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ مصافحے اور معانقے سے محروم عیدین میں اس بار ملت نے ایک دوسرے کے ساتھ دل سے اظہار خلوص کو مقدم رکھا اور کورونا سے راست اور بالواسطہ متاثر ہونے والوں کے لئے اپنی عبادت گاہوں کے دروازے کھول دیئے۔ بیشتر شہروں میں لوگوں نے نماز عید اپنے گھروں میں ادا کی ؛بعض علاقوں میں ڈسٹینس کے ساتھ مساجد میں نماز عید الاضحی کا اہتمام کیا گیا 

نیپالی صدر جمہوریہ بیدیا بھنڈاری، وزیر اعظم کے پی شرما اولی نائب صدر جمہوریہ نند بہادر پن، اسپیکر اگنی ساپکوتا  اور دوسرے قومی اور ملی رہنماوں نے اس موقع پر عید کی مبارکباد پیش کرتے ہویے  ملک و قوم کے حق میں نیک خواہشات ظاہر کی ہیں۔  پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال، بھوٹان، سری لنکا اور دوسرے جنوب ایشیائی ملکوں میں بھی آج عید الاضحی روایتی جذبے اور احترام سے منائی جارہی ہے۔ سعودی عرب، خلیجی ممالک، امریکہ اور یورپ کے علاوہ ہمسایہ افغانستان میں کل عید الاضحیٰ منائی گئی تھی۔ خیال رہے یہ عید چار دنوں تک منائی جاتی ہے

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter