کٹھمنڈو / کئیر خبر
حکومت نے پروازوں اور طویل مسافت کی پبلک ٹرانسپورٹ پر معطلی میں 15 دن کی توسیع کردی ہے۔
پیر کو نیپالی کابینہ کے اجلاس میں ملکی اور بین الاقوامی پروازوں اور لمبی اور درمیانے فاصلے سے چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے آپریشن پر پابندی کو 31 اگست تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ خاص طور پر صوبہ 2 اور وادی کٹھمنڈو کے اضلاع میں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔
اس سے قبل حکومت نے 17 اگست سے ائیر ویز اور لمبی دوری کی پبلک ٹرانسپورٹ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
کابینہ نے فیکٹریوں اور صنعتوں کے اندر صحت کے معیارات کو پورا کرنے کے بعد ہی انہیں کام کرنے کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے کیونکہ کارکنوں کی روزانہ نقل و حرکت سے کورونآ وائرس کے انفیکشن کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔
اجلاس میں سرحدی مقامات اور وادی کٹمنڈو میں بھی داخلے سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسی طرح ، اجلاس میں ہندوستان سے آنے والے نیپالیوں کے داخلے کے مقامات کو ٢٠ سے ١٠ گھٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔
آپ کی راۓ