کرشنا نگر / کئیر خبر
جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈا نگر، نیپال کے وکیل الجامعہ، معروف عالم دین مولانا عبدالمنان سلفی رحمہ اللہ کو آج دوپہر ڈھائی بجے جھنڈا نگر کے قبرستان میں ہزاروں سوگواروں کے درمیان سپرد خاک کردیا گیا؛ ملک نیپال میں جاری لاک ڈاؤن اور ہںدونیپال کا بارڈر بند ہونے کے باوجود بھارت کے لکھنؤ ؛ بلرام پور؛ سدھارتھ نگر ؛ گورکھپور؛ مؤ ناتھ بھنجن ؛ بستی ؛ مہراج گنج اور نیپال کے کپلوستو؛ روپندیہی؛ دانگ؛سے ہزاروں سوگوار عقیدتمندوں اور محبین نے جھنڈا نگر پہنچ کر نم آنکھوں سے اس عظیم ہستی کو الوداع کہا
مولانا سلفی کا گزشتہ رات حرکت قلب بند ہوجانے سے61 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا؛ بھیڑ کے سبب پہلی نماز جنازہ جامعہ سراج العلوم کی مسجد میں ادا کی گئی جہاں مولانا شمیم احمد ندوی نے نماز جنازہ پڑھائی ؛ دوسری نماز جنازہ قبرستان کے میدان میں مولانا غیاث الدین نے پڑھائی اور پھر تیسری بار بھی نماز جنازہ ادا کی گئی
جنازہ میں علما تاجران اور علاقہ کے سرکردہ شخصیات شریک رہے
آپ کی راۓ