ٹورنٹو / ایجنسیاں
جان ہاپ کنس یونیورسٹی کے مطابق دنیا بھر میں کوروناوائرس کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے۔ کووڈ19 کے معاملے پوری دنیا میں اب تک دو کروڑ 61 لاکھ کے پار پہنچ چکے ہیں۔ دنیا بھر میں اب تک کوروناوائرس سے آٹھ لاکھ 64 ہزار سے زائد لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ کوروناوبا کے معاملوں کے لحاظ سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ملک ہے جبکہ برازیل دوسرے ہندستان تیسرے نمبر پر قائم ہے۔
کناڈا کی چیف میڈیکل آفیسر نے بدھ کے روز جوڑے کو کورونا دور کے دوران جنسی تعلقات کے دوران ماسک پہننے کا مشورہ دیا ہے۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ سیکس (Intercourse) کے دوران ماسک پہننے سے جوڑے کووڈ 19 سے بچ سکتے ہیں۔
ڈاکٹر تھیریسا ٹیم (Dr Theresa Tam)نے ایک بیان جاری کرکے کہا، کوروناوائرس وبا کے وقت میں کپل کا سیکس کرنا کافی مشکل بھرا ہوسکتا ہے۔
ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ خاص کر ان کیلئے جو کسی نئے پارٹنر کے ساتھ سیکس کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے میں کپل کے درمیان کووڈ19 کی علامات کا خطرہ زیادہ بڑھ جاتا ہے۔
ڈاکٹر تھیریسا ٹیم (Dr Theresa Tam) نے ایک بیان میں کہا کہ سیکس کے دوران اسپرم یا لڑکی کا پرائویٹ پارٹ سے نکلنے والی منی سے کووڈ-19 ہونے کے امکان بہت کم ہیں لیکن نئے پارٹنر کے ساتھ سیکس خاص کر کسنگ کرنے پر کوروناوائرس کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
ڈاکٹر ٹیم نےسیکس کے دوران کنڈوم استعمال کرنے کی بھی صلاح دی اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے شراب جیسی چیزوں کو کم استعمال کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے اور اس وبا سے بچنے کیلئے سیکس کے دوران ایک دوسرے کو کس کرنے سے بچنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکس کے دوران ماسک سے اپنے منھ اور ناک کو اچھے سے کور کریں اور کسی بھی جنسی سرگرمی سے پہلے اپنے اور اپنے ساتھی کی علامت پر غور کریں۔
آپ کی راۓ