کورونا کو شکست دینے والے افراد مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے

21 ستمبر, 2020

طبى ماہرین نے کورونا وائرس سے نجات پانے مریضوں میں مختلف اقسام کی بیماریاں پیدا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والے افراد میں اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔

ماہرین نے کہا ہے کہ کورونا سے نجات پانے کے بعد متاثرین کو بخار، قبض یا ہیضے، شدید تھکاوٹ، دماغ میں دھند چھائے ہونے کا احساس اور دوسری پریشانیاں لاحق ہو رہی ہیں۔

کئی ماہ بعد بھی متعدد اثرات دیکھنے میں آئے جن میں بالوں سے محرومی، بہت شدید تھکاوٹ، سنسناہٹ کا احساس، ڈپریشن، یادداشت سے محرومی اور ٹانگوں میں تکلیف شامل ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کووڈ 19 کو مارچ میں عالمی وبا قرار دے دیئے جانے کے چھ ماہ بعد اب ایسی علامات کا سامنا کرنے والے لوگوں پر تحقیقی کام شروع ہوا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter