آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگی جھڑپیں، ہلاکتیں 84 ہوگئیں

29 ستمبر, 2020

باکو/ ايجنسى

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان متنازع علاقے نگورونو کاراباخ میں جھڑپیں جاری ہیں جن میں اب ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 84 ہو گئی ہے جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق آذربائیجان اور آرمینیا کے سرحدی علاقے نگورنو کاراباخ میں دونوں ممالک کی جانب سے فضائی حملوں، میزائلوں اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

پاکستان سمیت یورپی یونین، روس اور دیگر ملکوں نے جنگ بندی پر زور دیا ہے۔ صورتحال پر غور کے لئے سلامتی کونسل کا بند کمرا اجلاس آج متوقع ہے۔

اطلاعات کے مطابق اب تک جھڑپوں میں دونوں ممالک کے شہری بھی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter