نیپال: آج 5008 افراد میں کورونا انفیکشن کی تصدیق کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 105،000 سے تجاوز کر گئی

10 اکتوبر, 2020

کٹھمنڈو/ کئیر خبر
گذشتہ 24 گھنٹوں میں بیس ہزار پی سی آر چیک جانچ کے دوران ، 5008 افراد کے کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ ملک بھر کی لیبارٹریوں میں بیس ہزار سے زائد نمونے جانچ کر 1823 خواتین اور 3185 مردوں میں انفیکشن کی تصدیق کی گئی ہے
اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد  ایک لاکھ پانچ ہزار چھ سو چوراسی تک جا پہنچی ہے۔

ان میں سے 614 افراد فوت ہوچکے ہیں اور 74252 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ وزارت صحت و آبادی کے مطابق ، صرف گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1229افراد کو ڈسچارج  کیا گیا ہے۔
راجدھانی کٹھمنڈو میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد پچاس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ؛ اس کے باوجود کٹھمنڈو میں لاک ڈاؤن کے امکانات کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter