کٹھمنڈو/ کئیر خبر
راجدھانی کٹھمنڈو میں دسہرہ کی وجہ سے سنسان محلہ سندھارا میں واقع مدینہ مسجد کو آج صبح پلاٹنگ مافیاؤں نے شہید کردیا ہے؛ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلتی گئی اور بھیڑ اکٹھی ہوگئی؛حالات کشیدہ دیکھ مافیا بھاگ کھڑے ہویے- مسلم ایوگ کے صدر شمیم انصاری نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور پریس کانفرنس کر حکومت کو فوری ایکشن لینے اور مسجد کی دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کیا ہے-اس وقت مسجد کے علاقے میں پولیس کی بھری نفری تعینات کردی گئی ہے
واقعہ کے بعد مسلمانوں میں شدید غصہ ہے – خیال رہے لگ بھگ 30 سالوں سے مسجد کا قضیہ عدالت میں ہے- سپریم کورٹ نے ٢٠١٠ میں مسلمانوں کے خلاف فیصلہ دیا تھا- جس پر دوبارہ پٹیشن دائر کی گئی تھی جس کا فیصلہ ابتک نہیں آیا ہے- ١٩٩٦ میں ممبر پارلیمنٹ مرحوم مرزا دلشاد بیگ نے اپنی نگرانی میں مسجد کی تعمیر کرائی تھی- اس وقت مسجد کی زمین کو متنازعہ بنا دیا گیا تھا – ذرائع کے مطابق مسجد کی کمیٹی میں شامل بعض نیتاؤں نے فریق مخالف سے بڑی رقومات لیکر مسجد کا سودا بہت پہلے ہی کر لیا گیا تھا- اور زمین کی ملکیت کا فیصلہ شریشتا فیملی کے حق میں گیا-
آپ کی راۓ