میچ کے دوران پاکستانی کرکٹرز نے نمازِ مغرب ادا کی؛ تصویریں وائرل

31 اکتوبر, 2020

راولپنڈی/ ایجنسیاں

گزشتہ روز راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پاکستان اور زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے نمازِ مغرب پانی کے وقفے کے دوران گراؤنڈ میں ہی ادا کی، سوشل میڈیا پر نماز ادا کرنے والے کھلاڑیوں کی تصویریں زیر گردش ہیں۔

پاکستانی ٹیم کے کرکٹرز فخر زمان، عابد علی، افتخار احمد اور محمد رضوان نے گراؤنڈ میں ہی نماز مغرب ادا کی۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کی دوسری اننگز میں جب زمبابوے ٹیم ہدف کا تعاقب کررہی تھی تو پانی کے وقفے کے دوران کرکٹرز نے نماز ادا کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔

اس سے قبل 2019 میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان ون ڈے کپ کے دوران دفاعی چیمپئن فیڈرل ایریاز کے کرکٹر محمد رضوان کی گراﺅنڈ میں نماز ادا کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلےایک روزہ میچ میں  پاکستان نے  زمبابوے کو 26 رنز سے شکست دے دی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیئے گئے ہدف 282 رنز کے تعاقب میں زمبابوے کی پوری ٹیم شاہین آفریدی اور وہاب ریاض کی زبردست بولنگ کی بدولت آخری اوور میں 255 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter