سعودی عرب کی اتحادی افواج نے 6 ڈرون حملے ناکام بنا دیئے، کارروائی کی ویڈیو وائرل

1 نومبر, 2020

ریاض/ ایجنسی

سعودی عرب پر یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے ڈرون اور میزائل حملوں میں تیزی آ گئی ہے۔ سعودی عرب پر ایک بار پھر پے درپے 6 ڈرون طیاروں سے حملہ ہوا ہے جو بارودی مواد سے لدے ہوئے تھے۔ تاہم عرب اتحادی افواج نے بروقت کارروائی کر کے ان طیاروں کو تباہ کر ڈالا ہے۔ اس طرح سعودی عرب بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا ہے۔حوثی ملیشیا کی جانب سے ایک ہی روز میں شہری علاقوں کو 6 بارود سے لدے ڈرونز سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، مگر اتحادی افواج کی کارروائی نے ان ڈرون طیاروں کو فضا میں ہی مار گرایا۔ سعودی حکومت کی جانب سے اس کارروائی کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں اتحادی طیاروں کو بارود بردار ڈرونز کو تباہ کرتے دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تین روز قبل بھی سعودی عرب پر ایک ہی روز میں 6 ڈرونز داغے گئے تھے۔

اس کے علاوہ تین بیلسٹک میزائل بھی جنوبی شہر جازان کی جانب داغے گئے، تاہم اتحادی افواج نے اس کارروائی کو ناکام بنا دیا ہے۔ جس کے باعث ممکنہ اہم شہری اور سرکاری تنصیبات نقصان پہنچنے سے بچا لی گئی ہیں۔ اتحادی افواج کے ترجمان کرنل تُرکی المالکی نے بتایا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے یک ہی روز میں 6 بارود بردار ڈرون بھیجے گئے جنہیں ہدف پر مار کرنے سے قبل ہی فضا میں تباہ کر دیا گیا۔ حوثی ملیشیا نے اس سے قبل بھی ایک ہی روز مین تین بارود لدے ڈرونز سے سعودی عرب کے جنوبی شہروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی، جو مستعد اتحادی افواج کی بروقت کارروائی کے باعث کامیاب نہ ہو سکیں۔ المالکی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی زیر قیادت فوجی اتحاد ڈرون حملوں سے شہریوں اور سرکاری تنصیبات کو بچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کررہا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter