باكو/ ايجنسى
آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف کا کہنا ہے کہ آذربائیجان نے کاراباخ کے دوسرے اہم شہر ’شوشا‘ کو آرمینیا سے آزاد کروا لیا ہے۔
الہام علی یوف نے قوم سے خطاب میں کہا کہ آج آذربائیجان کی تاریخ کا یادگار دن ہے، ہم نے شوشا واپس لے لیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق شوشا کی آزادی کے اعلان کے بعد باکو میں سڑکوں پر شہریوں نے جشن منایا۔
ترک صدر اردوان نے کاراباخ کے اہم شہر شوشا آزاد کرانے پر آذربائیجان کو مبارکباد دی۔
اردوان نے کہا کہ شوشا میں کامیابی پر آذربائیجان کی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔
واضح رہے کہ نگورنو کاراباخ کو بین الاقوامی طور پر آزربائیجان کا حصہ تسلیم کیا جاتا ہے لیکن سنہ 1994 میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ ختم ہونے کے بعد سے اس کا حکومتی انتظام آرمینیائی نسل کے لوگوں کے پاس ہے۔
حالیہ برسوں میں نگورنو کاراباخ پر آرمینیا اور آدربائیجان کے درمیان ہونے والی یہ سخت ترین لڑائی ہے۔
آپ کی راۓ