تل ابيب/ ايجنسى
اسرائیل کا میڈیا دعویٰ کر رہا ہے کہ سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات جانے والی اسرائیلی پروازوں کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کو متحدہ عرب امارات جانے کیلئے 4 دن کے لیے سعودی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت ہو گی۔
واضح رہے کہ اسرائیل سے دبئی کے لیے پہلی پرواز آج روانہ ہو گی، تاہم سعودی عرب نے اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔
آپ کی راۓ