شہریوں کو کورونا کی تیسری لہر سے بچانا برطانیہ کیلئے بڑا چیلنج

30 دسمبر, 2020

لندن/ ايجنسى

کورونا وائرس کی دوسری لہر اور اس کی دوسری قسم کے منظر عام پر آنے کے بعد برطانیہ کے لیے اپنی شہریوں کی حفاظت اس کے لیے بڑا چیلینج بن گئی ہے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لندن اسکول آف ہائیجین ٹروپکل میڈیسن (ایل ایس ایچ ٹی ایم) کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ برطانیہ کو اپنے شہریوں کو بچانے کے لیے ہر ہفتے 20 لاکھ لوگوں کو ویکیسن لگانی ہوگی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی برطانیہ میں تباہ کاریاں اب بھی جاری ہیں اور اس کی وجہ سے اس جزیرے میں 71 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اس ملک میں 23 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

لندن اسکول آف ہائیجین ٹروپیکل میڈیسن کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چوتھے درجے کی سخت مزاحمت میں جنوری میں اسکولوں کو بند کرنا اور 20 لاکھ افراد کو ہر ہفتے ویکسین لگانا ہی وہ واحد حل ہے جس سے ہم یہاں بڑھتے ہوئے کیسز روک سکتے ہیں اور اپنے آئی سی یو پر پڑنے والے بوجھ کو کم کرسکتے ہیں، جنھیں ہم نے پہلی ویو کے دوران دیکھا۔ 

اس تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ مناسب ویکسین کی عدم موجودگی میں آئی سی یو بھرنے، لوگوں کے اسپتالوں میں داخل ہونے کے ساتھ ساتھ اموات بھی آئندہ برس موجودہ برس کے مقابلے میں زیادہ ہوسکتی ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter