کاٹھمنڈو / کئیر خبر
مولانا محمد ثناء اللہ ندوی سابق امام نیپالی جامع مسجد و تریبھون یونیورسٹی سے انگلش لٹریچر میں ایم اے کر چکے مسلمانوں کے تعلیمی حقوق کی بازیابی کے لئے بڑی جد وجہد کر رہے ہیں؛ انکے مطابق طویل ڈبیٹ کے بعد, الحمدللہ۔ تریبھون یونیورسٹی نے عربی اور اردو ڈیپلوما کورس کو اپنے روسٹڑ میں شامل کرتے ہوئے اس سال 2077 سے سمیسٹر وائز شروع کرنے کے لئے ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔
وطن عزیز نیپال کے طلباء و طالبات اور عام لوگ جن کے پاس ایس ایل سی کی سرٹیفیکیٹ ہے, اپنے لئے نہ سہی اپنی قوم و آنے والی نسلوں کے لئے اور اپنی سیٹ محفوظ و برقرار رکھنے کے لئے اس کورس میں ضرور داخلہ لیں۔
آج ڈپلوما کورس میں داخلہ کی اجازت ملی ہے کل ہماری ایسی ہی جد وجہد اور قانونی لڑائی جاری رہی تو اکیڈمک کورسیز کی بھی شروعات ہوں گی ان شاءاللہ۔
انہوں نے بتایا کہ اپنی لاچار اور ایڈمنسٹریشن سے محروم قوم کے لئے ضروری ہے کہ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے اور خود بھی اور اپنے ارد گرد کے پڑھنے والوں کو بھی اس میں داخلہ کے لئے تیار کیا جائے۔
مزید تفصیلات کے لئے انکے نمبر پر فون کے بجائے واٹس ایپ میسیج کریں, 009779803798034
آپ کی راۓ