کٹھمنڈو/ کئیر خبر
کل ٢٧ جنوری سے ملک میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا گیا – سائیڈ افیکٹ کے حوالے سے کٹھمنڈو کے سرکاری ڈاکٹروں نے خدشات کا اظہار کیا ہے – بھارت سے مفت ملنے والی ویکسین کووشیلڈ کی دس لاکھ خوراک کو ٹیچنگ ہاسپٹل کے ڈاکٹروں نے کلین چٹ دینے سے انکار کردیا ہے- ایک ڈاکٹر نے نام شایع نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بڑے ممالک نئی ویکسین مفت بھیج کر نیپال جیسے غریب ملکوں پر ٹرائل کر تے ہیں؛ اور افسوس ہماری حکومت اسے سوغات سمجھتی ہے – انہوں نے کہا جب بھی کوئی نئی چیز کا نتیجہ جاننا ہوتا ہے تو امیر ممالک غریب ملکوں کی بے سہارا عوام پر اس کا تجربہ کرتے ہیں اگر سائیڈ افیکٹ نہیں ہوا تبھی وہ اپنے عوام کے لئے مہیا کراتے ہیں-
آپ کی راۓ