نئی دہلی/ ایجنسیاں
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں اسرائیلی سفارتخانے کےقریب کھڑی 4 سے 5 گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلومات لی جارہی ہے، تاہم دھماکے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق ہلکی شدت کا دھماکا بھارت اسرائیل تعلقات کی 29 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا۔
نئی دہلی پولیس کے مطابق اےپی جے عبدالکلام روڈ کےقریب دھماکا ممکنہ طورپر آئی ای ڈی کےذریعے کیا گیا۔
دھماکے میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب کھڑی 4 سے 5 گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے کے بعد اسرائیلی سفارتخانے کی طرف جانے والی سڑک بند کردی گئی۔
دھماکے سے کسی عمارت کو نقصان نہیں پہنچا، جبکہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی بھی اطلاع نہیں ہے۔
آپ کی راۓ