مودی کی پالیسیوں پر سابق بھارتی نائب صدر بھی پھٹ پڑے

1 فروری, 2021

نئی دہلی/ ایجنسی

مودی کی پالیسیوں پر سابق بھارتی نائب صدر حامد انصاری بھی پھٹ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمان محفوظ نہیں۔ بھارت میں مسلمانوں پر ظلم کیا جا رہا ہے۔

بھارتی زی ٹی وی کو اپنی سوانح عمری سے متعلق انٹرویو کے دوران سابق بھارتی نائب صدر حامد انصاری کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو بلاوجہ گرفتار کیا جارہا ہے۔

حامد انصاری نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار میں سیکولرازم نام کی کوئی چیز نہیں، انہوں نے الیکشن جیتنے کے لئے مذہب کا استعمال کیا۔

یاد رہے کہ حامد انصاری 2007 سے 2017 تک بھارت میں نائب صدر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter