میانمار میں فوجی بغاوت، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

2 فروری, 2021

اقوام متحده/ ايجنسى

میانمار کی فوجی بغاوت کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے جمہوریت کی بحالی پر زور دیا اور دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی بھی دے دی۔

برطانیہ نے سیاسی رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔

واضح رہے کہ میانمار میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کر کے آنگ سان سوچی سمیت متعدد رہنماؤں کو حراست میں لے لیا تھا۔

میانمار میں فوج کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق میانمار کے آرمی چیف من آنگ  کی جانب سے  قانونی، عدالتی اور انتظامی اختیارات سنبھال لیے گئے ہیں۔

دوسرى جانب میانمار میں 11 وزارتوں کے لیے نئے وزراء کا تقرر کیا گیا ہے جبکہ 24 نائب وزراء کو فارغ کر دیا گیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق صدر کے عہدے کے لیے سابق جنرل کو منتخب کر لیا گیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق میانمار میں فوج کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے شہر ینگون میں معمولات زندگی بھی بحال ہونے لگے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز میانمار کی فوج کی جانب سے ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس سے قبل فوج نے آنگ سانگ سوچی سمیت سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر کے ایک سال کی ایمرجنسی لگانے کا اعلان کیا تھا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter