گورکھا کے ایک اسکول میں 4 سالہ بچی کے ساتھ 13 سالہ لڑکے نے کی زیادتی

8 فروری, 2021

گورکھا/ کئیر خبر
گورکھا کے ایک اسکول میں درجہ اول میں تعلیم حاصل کرنے والی 4 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ پولیس نے اسکول کے بیت الخلا میں بچی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں اسی اسکول کے ایک 13 سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا ہے۔

گورکھا پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسکول ختم ہونے کے بعد لڑکے نے بیت الخلا میں بچی کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ یہ واقعہ 3 فروری کو پیش آیا۔ بچی کی والدہ نے 4 فروری کو ڈسٹرکٹ پولیس آفس ، گورکھا میں پہلی اطلاعاتی رپورٹ (ایف آئی آر) درج کروائی۔

اسکول کے پرنسپل نے بتایا ، "ہمیں بچی کی والدہ کے فون کرنے کے بعد اس واقعے کا پتہ چلا۔” بچی کی والدہ نے پولیس کو بتایا ہے کہ اسکی خراب صحت کی وجہ سے اس واقعے کا پتہ چلا ۔ پولیس نے ڈاکٹر کے حوالے سے بتایا کہ بچی کا میڈیکل معائنہ گورکھا اسپتال میں کرایا گیا اور اس کی حالت اب ٹھیک ہے۔

ضلع پولیس آفس ، گورکھا کے چیف ایس پی سریندر گرونگ نے بتایا کہ پولیس عصمت دری کے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا ، "تفتیش جاری ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ حساس ہے کیونکہ متاثرہ اور مرتکب دونوں ہی نابالغ ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter