بھارت میں کورونا کے مزید 68 ہزار کیس رپورٹ

29 مارچ, 2021

ممبئی/ کیئر خبر

بھارت میں کورونا وائرس کی نئی لہر میں شدت آگئی، مزید اڑسٹھ ہزار مریض سامنے آ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کیسز بڑھنے کے باوجود مارکیٹوں میں عوام کا رش ہے۔

بھارت میں اب تک عالمی وبا کورونا وائرس سے ایک لاکھ 61 ہزار 881 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایک کروڑ 20 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

ادھر امریکا میں بدترین صورت حال کے بعد بہتری آئی ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید چالیس ہزار کورونا مریض سامنے آئے۔

میکسیکو میں کورونا کے باعث مرنے والوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter