علماء کی تکریم اور ان کی مالی اعانت باعثِ اجر و ثواب اور مستحسن عمل: وصی اللہ مدنی

12 اپریل, 2021
سدھارتھ نگر/پریس ریلیز
ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کی جانب سے گذشتہ ماہ تقریباً 70 سے زائد مستحق علماء و ائمہ کے درمیان مالی تعاون پیش کیا گیا تھا۔ اہل خیر حضرات کے مالی تعاون کے بعد اس ماہ میں بھی مستحق علماء کو مالی تعاون پیش کیا گیا۔ دوسرے مرحلے میں مالی امداد کے موقعے پر ضلعی جمعیت کے ناظم اعلیٰ مولانا وصی اللہ عبدالحکیم مدنی نے اساتذۂ مدارس کے بلند مقام و مرتبہ کا تذکرہ کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ علمائے امت ستاروں کے مانند ہیں، جن سے  بر و بحر کی تاریکیوں میں راہ نمائی حاصل کی جاتی ہے۔ ان کا ادب و احترام، عزت و توقیر ہمارا ملی اور اخلاقی فریضہ ہے۔ گذشتہ سال لاک ڈاؤن اور بے روزگاری کی وجہ سے مالی بحرانی سے دوچار اساتذۂ مدارس و مکاتب اور ائمہ و خطبائے مساجد کی جزوی اعانت کی خاطر ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر، یوپی کے ذمہ داران نے قوم کے سرمایہ داروں اور غم خواروں سے مالی تعاون کی مخلصانہ اپیل کی تھی جسے کشادہ دل اربابِ ثروت اور اہل خیر مسلمانوں نے اپنے قول و عمل سے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ڈھیر ساری دعائیں دیں۔ اللہ کے فضل و کرم کے بعد انہی مخلص محبین و محسنین کے ذریعہ اب تک دو مرحلوں میں ضلعی سطح پر فی کس دو ہزار روپیہ 163پریشان حال اساتذۂ مدارس و مکاتب کے مابین مالی امداد تقسیم کیا گیا ہے۔ قابلِ مبارک باد اور ستائش کے مستحق ہیں ہماری  مقامی وضلعی جمعیت کے بعض مخلص و حوصلہ مند عہدے داران و ذمہ داران مثلاً : جناب مولانا عبدالرحیم امینی (نائب امیر ضلعی جمعیت) جناب مولانا عبدالرب سلفی، (نائب ناظم، ضلعی جمعیت)  جناب مولانا سعود اختر سلفی (نائب ناظم، ضلعی جمعیت) جناب رفیع احمد(نائب ناظم ضلعی جمعیت) جناب مولانا عبدالرحمن اثری (خازن، ضلعی جمعیت) جناب مولانا عبدالمنان مفتاحی (مبلغ، ضلعی جمعیت) جناب مولانا شفیع اللہ مدنی (امیر جمعیت ،حلقہ شہرت گڈھ) جناب مولانا محمد ہاشم سلفی (ناظم جمعیت ،حلقہ نوگڈھ) جناب مولانا فخرالدین ریاضی (ناظم جمعیت، حلقہ اٹوا) جناب مولانا جمشید عالم سلفی (ناظم جمعیت ،حلقہ شہرت گڈھ) جناب مولانا حمیداللہ ندوی (ناظم جمعیت ،حلقہ بسکوہر) جناب مولانا ابوبکر سراجی (آفس سکریٹری، ضلعی جمعیت) عزیز مکرم جناب مولانا محمد سراجی حفظہم الله ورعاھم جنھوں نے پوری ذمہ داری و تن دہی اور کمال امانت داری کے ساتھ ہر حلقہ میں جاکر وہاں کے امیر و ناظم کے باہمی مشوروں اور تعاون سے نہایت ہی خوش گوار ماحول میں اپنی مفوضہ ذمہ داریوں کو بحسن و خوبی نبھاتے ہوئے تمام مرشحین اساتذہ کے مالی تعاون کو اپنے سامنے ادا کیا، راقم سطور نے بھی بعض حلقوں کا دورہ کیا اور مستحق اساتذہ کے تعاون کو ان کے حوالے کیا، اعتراف حق کے طور پر ہر حلقہ کے غیور، حساس اور علماء نواز احباب کرام نے محسنین و مخیرین کی مالی سخاوت و فیاضی کی تعریف کرتے ہوئے ذمہ داران جمعیت کے اس تحریک و مشن کو مستحسن عمل اور عظیم ملی کارنامہ قرار دیا ہے۔
بڑی ناسپاسی اور حق تلفی ہوگی اگر میں ہمدردانِ جماعت  و جمعیت کا بالعموم اور جامعہ اسلامیہ مدینہ طیبہ کے فیض یافتہ، بردار فاضل جناب مولانا مختار احمد  محمدی، مدنی، خلیق وملنسار پروفیسر جناب محمد لقمان محمد یعقوب، جامعہ طیبہ، عمدہ خطیب وقلم کار جناب ڈاکٹر عبدالکریم علیگ، ممبئی، مخلص و باکمال خطیب اور سیال قلم کے مالک برادر عزیز جناب مولانا عتیق الرحمن سراجی، ریاضی اور جماعت کے معروف عالم دین، فصیح وبلیغ اور قادر الکلام اسلامی شاعر جناب مولانا سالک بستوی حفظہم اللہ کا بالخصوص شکریہ ادا نہ کروں جنھوں نے اپنی زبان و قلم سے میری اس تحریک کی تائید و توثیق کی اور ہر اعتبار سے میری ہمت افزائی کرتے ہوئے اپنا گراں قدر مالی تعاون پیش کیا ہے، اللہ سب کو  اجر عظیم سے نوازے۔ آمین!
امیر ضلعی جمعیت اہل حدیث، سدھارتھ نگر جناب مولانا محمد ابراہیم مدنی صاحب نے اپنے تاثراتی کلمات میں کہا کہ مجھے اپنے جماعتی و مسلکی اہل خیر احباب کرام  اور غم گسارانِ جمعیت سے امید ہے کہ آئندہ بھی ہماری اخلاقی و مالی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کی ہر آواز پر لبیک کہیں گے اور اس کے تمام منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں ممکنہ تعاون پیش کریں گے۔
کشادہ دست اور معماران قوم و ملت کے قدر دانوں سے  گزارش ہے کہ آپ اپنے عطیات اور صدقہ وخیرات کے ذریعہ اپنی قوم کے بہترین اور باغیرت سفید پوش لوگوں کی دل کھول کر مدد کریں، یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ ہوگا اور اللہ دنیا و آخرت کی سعادتوں سے شاد کام فرمائے گا۔
کرو مہربانی تم اہل زمین پر
خدا مہربان ہوگا عرش بریں پر
 ارشاد باری ہے :
” وَمَا تُقَدِّمُوا لِأَنفُسِكُم مِّنْ خَيْرٍ تَجِدُوهُ عِندَ اللَّهِ هُوَ خَيْرًا وَأَعْظَمَ أَجْرًا ۚ…. "
… اور جو نیکی تم اپنے لیے آگے بھیجو گے اسے اللہ تعالیٰ کے ہاں بہتر سے بہتر اور ثواب میں بہت زیادہ پاؤ گے-
خادم جماعت وجمعیت
وصی اللہ عبدالحکیم مدنی
ناظم ضلعی جمعیت اہل حدیث، سدھارتھ نگر، یوپی

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter