پاکستان کی ساوتھ افریقه کے خلاف ریکارڈ فتح، بابر کیلئے یادگار دن، نمبر1 ون ڈے بیٹسمین، ٹی20 سنچری

15 اپریل, 2021

کراچی/ ايجنسى

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پہلا خواب ون ڈے کا نمبر ایک بیٹسمین بن کر پورا ہوا جبکہ دوسری خواہش ٹی 20 سنچری کی تھی سب سے بڑھ کر خوشی اس بات کی ہے کہ پاکستان نے ریکارڈ ہدف دو اوور پہلے پورا کرکے میچ جیتا۔ لیکن میں محمد رضوان کی ہمت کو داد دیتا ہوں جنہوں نے روزے کی حالت میں تمام وقت گرائونڈ میں گذارا۔ ان کی ہمت سے پوری ٹیم میں نیا جذبہ پیدا ہوا ہے۔ بدھ کی شب میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ کافی عرصہ سے کوشش کررہا تھا کہ میچ فنش کروں ۔ آج تقریباً میچ کے آخر تک گیا ۔ میچ میں ابتدائی دس اوورز میں خراب بولنگ کے بعد آخری پانچ اوورز صورتحال کنٹرول میں رہی۔ بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ظہیر عباس، جاوید میانداد اور محمد یوسف جیسے ورلڈ کلاس بیٹسمینوں کی فہرست میں شامل ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں ۔ اگلا ہدف اس درجہ بندی کو برقرار رکھنا اور ٹیسٹ میں نمبر ون بننا ہے۔ بدھ کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون رہ چکا ہوں، مگر اصل ہدف ٹیسٹ کرکٹ کا نمبر ون بیٹسمین بننا ہے۔ بابر اعظم نے اپنے کیریئر میں اپنے والد کے کردار کو اہم قرار دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ والد بچپن سے مجھے گرائونڈ لے کر جاتے اور واپس گھر لاتے تھے ،آج بھی خراب اسٹروک پر ڈانٹتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیٹنگ میں بہتری لانے کے لیے ہمیشہ انضمام الحق اور محمد یوسف جیسے کھلاڑیوں سے رہنمائی لیتا ہوں۔ گیند کو لیٹ کھیلنا کین ولیمسن سے سیکھا۔ ویرات کوہلی نے نیٹ سیشنز میچ میں سیناریو کی پریکٹس کا مشورہ دیا تھا۔ خیال رہے کہ ویسٹ انڈین سر ویو رچرڈز نے جنوری1984 سے اکتوبر1988 تک جبکہ ویرات کوہلی نے 1258 روز تک یہ پوزیشن اپنے پاس رکھی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter