کٹھمنڈو / کئیر خبر
آج بروز جمعہ نیپال کے تمام اضلاع میں لاک ڈاؤن کے چلتے سادگی کے ساتھ عید الفطر منائی گئی؛ بیشتر مقامات پر گھروں میں نماز عید ادا کی گئی جب کہ ترائی کے بیشتر مواضعات میں لوگوں نے مساجد میں دوگانہ عید ادا کی –
راجدھانی کٹھمنڈو کی مساجد میں چار لوگوں سے زیادہ کی اجازت نہیں تھی اور اسی پر اکتفا کیا گیا اور عام مسلمانوں نے گھروں میں نماز پڑھی-
پورے ملک میں مسلمانوں نے گڑ گڑا کر اپنے رب کے حضور کورونا کے خاتمے کی دعا کی
آپ کی راۓ