بھارت کی درخواست پر نیپال نے ہندوستانیوں کو سعودی عرب لے جانے کے لئے خصوصی فلائٹس کی دی اجازت

14 مئی, 2021

کاٹھمانڈو/ کیئر خبر

حکومت ہند کی درخواست پر ، حکومت نیپال نے ہندوستانیوں کو سعودی عرب لے جانے والے خصوصی فلائٹس کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نیپال کے ڈائریکٹر جنرل ، مسٹر راجن بوکھریل کے مطابق ، نیپال ایئر لائن کو ہر ہفتے سات پروازیں اور ہمالیہ کی تین پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ایئر لائنز کی پرواز شیڈول کی فراہمی کے بعد فلائٹ شیڈول طے کیا جاۓ گا۔

واضح رہے بھارت پر فلائٹ پابندی کے بعد سعودی عرب جانے کے لیے بھارتی عمال نے نیپال کو اپنا ٹرانزٹ بنایا ہے ۔ لاک ڈاؤن کے بعد لگ بھگ بیس ہزار ہندوستانی کٹھمنڈو میں پھنسے ہوئے ہیں جو سعودی عرب جانے کے لئے عازم ہیں۔

اب یہ دیکھنا دلچسپ ہو گا کہ نیپالی حکومت کے اس قدم کے بعد سعودی حکومت کیا رخ اختیار کرتی ہے

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter