ریاض/ نئی دہلی ۔ اس سال غیر ملکی حاجیوں کو حج 2021 کرنے کی اجازت ہوگی۔ سعودی گزٹ کے مطابق مذہبی زیارت 2021 میں سب کے لئے کھلی ہوگی لیکن کووڈ 19 کو مدنظر رکھتے ہوئے حفاظتی قواعد کی ضرورت ہوگی۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کمیٹی میں بھارتی وزیر اعظم کے خصوصی نمائندے مولانا طاہر اشرفی نے ہفتے کے آخر میں کہا تھا کہ سعودی عرب اس سال پوری دنیا سے 60 ہزار افراد کو حج ادا کرنے کی اجازت دے گا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ اس سال کورونا وائرس کے وبا کے پیش نظر 18 سال سے کم عمر اور 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو حج کی اجازت نہیں ہوگی۔
ان میں ہندستان کے لوگ بھی شامل ہوں گے۔ گزشتہ سال بھی کورونا وائرس وبا کی وجہ سے باقاعدہ طور پر سفر حج نہیں ہو سکا تھا۔ صرف 1,000 عازمین کو سفر حج کی اجازت دی گئی تھی۔ اس سے پہلے سفر حج کو لیکر گزشتہ سال دسمبر میں ایک رپورٹ جاری ہوئی تھی۔ اس میں بتایا گیا تھا کہ کورونا وبا کے سبب اس بار کا سفر حج مہنگا ہوگا۔ بتادیں کہ ہر مسلمان پر اقتصادی حالات بہتر ہونے پر حج کرنا فرض ہے۔
آپ کی راۓ