سعودی عرب: غیرملکی مسافروں اور ویکسین نہ لگوانے والے مستثنیٰ افراد کے لیے گائیڈ بک جاری

26 مئی, 2021

جدہ/ ايجنسى

سعودی عرب میں غیرملکی مسافروں اور ویکسین نہ لگوانے والے مستثنیٰ افراد کے لیے گائیڈ بک جاری کردی گئی۔

جدہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ہوٹل قرنطینہ ان ملکوں سے آنے والے تمام مسافروں پر لاگو ہوگا جہاں سے آمد پر پابندی نہیں ہے۔ محکمہ شہری ہوابازی کے مطابق اخراجات مسافروں سے وصول کیے جائیں گے۔

ہوٹل قرنطینہ سے مستثنیٰ زمرے کے مسافروں پر ہاؤس آئسولیشن کی پابندی ہوگی۔ مستثنیٰ زمروں میں سعودی شہری، ان کی غیر ملکی بیوی یا غیر ملکی شوہر شامل ہیں۔ ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو 7 دن تک ہاؤس آئسولیشن میں رکھا جائے گا۔

محکمہ شہری ہوابازی نے مزید کہا کہ آئسولیشن کے چھٹے دن یعنی آخری دن میں پی سی آر ٹیسٹ ہوگا۔

ویکسین نہ لگوانے والوں کو 7 روزہ ہاؤس آئسولیشن کرنا ہوگا، چھٹے روز پی سی آر ٹیسٹ ہوگا۔ سرکاری وفود، سفارتی ویزا ہولڈرز، سفارتکار اوران کے ساتھ مقیم اہل وعیال اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter