بھوبھنیشور/ ايجنسى
سمندری طوفان یاس اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے اور اس کی شدت میں مسلسل کمی آرہی ہے۔
بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان یاس اب ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے۔
بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیپ ڈپریشن جنوبی جھارکھنڈ اوراطراف کے علاقوں میں موجود ہے۔
گزشتہ روز سمندری طوفان کے باعث اڑیسہ کے شہر بھوبھنیشور کا ایئرپورٹ بند کردیا گیا تھا جبکہ کولکتہ ایئرپورٹ پر بھی آپریشن معطل کردیا گیا تھا۔
آپ کی راۓ