ٹورنٹو / ایجنسی
کینیڈا میں دہشت گرد نے پاکستانی خاندان کے چار افراد کو ٹرک سے روند ڈالا، جاں بحق افراد میں عمر رسیدہ ماں، فزیوتھراپسٹ بیٹا، بہو اور کمسن پوتی شامل ہیں جبکہ نو برس کا پوتا شدید زخمی ہوا۔
خاندان کو ٹرک سے روندنے والا دہشتگرد مذہبی تعصب میں مبتلا تھا، جسے پولیس نے فوری طور پر گرفتار کرلیا۔
دہشتگردی کے ایک اور واقعے سے پاکستانیوں سمیت مسلم کمیونٹی تشویش کا شکار ہو گئی۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ اونٹاریو واقعے نے انہیں ہلا کر رکھ دیا ہے، کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے لیے کوئی جگہ نہیں، اس نفرت کو ختم کرنا ہوگا۔
کینیڈین پاکستانی رکن پارلیمنٹ اقرا خالد نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ نفرت کا مقابلہ کرکے جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔
آپ کی راۓ