نئی دہلی / ایجنسی
جموں کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے آرٹیکل 370 کی بحالی تک انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارتی سرکار کے پاکستان سے مذاکرات ناگزیر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مودی سے ملاقات میں پاکستان سے مذاکرات کی بات کی، بھارت میں اختلاف رائے کو جرم قرار دے دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ سمیت 14 کشمیریوں سے نئی دہلی میں ملاقات کی، جس میں مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار نے نیا ڈرامہ رچانے کی کوشش کی۔
آپ کی راۓ