خلیجی ممالک، امریکا، جاپان میں عید الاضحی آج منائی جا رہی ہے

20 جولائی, 2021

ریاض / ایجنسی

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک، جاپان، اٹلی، امریکا اور کینیڈا میں عید الاضحی آج منائی جا رہی ہے۔

عید الاضحی کے موقع پر برطانیہ میں اس بار بھی مسلم کمیونٹی منقسم ہوگئی، بعض آج اور دیگر بدھ کو عید منائیں گے۔

برطانوی اور کینیڈین وزیراعظم کی جانب سے مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی گئی ۔

جاپان میں متعدد ممالک کے اولمپک دستے کے مسلم ارکان نے اولمپک ولیج میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی، جہاں  مسلمان کھلاڑی اور آفیشلز بھی شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ جنوبی ایشیائی ممالک بھارت، پاکستان ؛ بنگلہ دیش اور سری لنکا میں نیپال کی طرح بدھ 21 جولائی کو عید منائی جائے گی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter