ضلعی جمعیت اھل حدیت سدھارتھ نگر کی کوکن میں سیلاب سے متاثرین کے لئے ریلیف جمع کرنے کی اپیل

28 جولائی, 2021

سدھارتھ نگر/ پریس ریلیز
ضلعی جمعیت اھل حدیت سدھارتھ نگر،یوپی کے ناظم اعلیٰ مولانا وصی اللہ عبدالحکیم مدنی نے ایک بیان میں کہا کہ کوکن کے ضلع رائے گڑھ، رتنا گری، مہاڈ، چیلون، کھیڈ اور دیگر متعدد علاقوں میں حالیہ شدید طوفانی بارش اور سیلاب نے لوگوں کو بے حد متاثر کردیا ہے،اخباری رپورٹ اور سروے کے مطابق 34000/کروڑ روپئے سے زائد مالی نقصان کا اندازہ کیا گیا جب کہ سو سے زائد جانی نقصانات بھی ریکارڈ کیے گئے۔
ایسے پریشان حال اور مشکلات سے دوچار لوگوں کے لئے پرخلوص دعائیں کرنا، اپنی بساط اور وسعت وطاقت کے مطابق ان کی مالی امداد کرنا اور ارباب ثروت وغم گسارانِ قوم وملت کو تعاون کرنے کی تحریض، ترغیب اور تلقین کرنا ھماری دینی وسماجی ذمہ داری کے علاوہ باعث اجر وثواب اور ارشاد ربانی وفرمان مصطفی کے عین مطابق نہایت ہی عمدہ اور قابل رشک کام ہے-
ارشاد الہی ہے :
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ارْكَعُوا وَاسْجُدُوا وَاعْبُدُوا رَبَّكُمْ وَافْعَلُوا الْخَيْرَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ*(الحج:77)
اے ایمان والو! تم اپنے رب کے لئے رکوع اور سجدہ کرو اور اسی کی عبادت کرو اورکارخیر (نیک کام) کرتے رہو تاکہ تم کامیاب ہوجاؤ-
ارشاد نبوی ہے :
"… ومن كان في حاجة أخيه، كان الله في حاجته…..” (متفق عليه)
جو شخص اپنے بھائی کی ضرورت کو پورا کرے گا، اللہ اس کی ضرورت کو پورا کرے گا، ناظم جمعیت نے اپنے اخباری بیان میں سر کردہ شخصیات کے علاوہ ان تمام رفاھی وفلاحی اداروں اور اسلامی تنظیموں کے مخلص ذمہ داروں اور کار پردازوں کو دل کی اتھاہ گہرائی سے مبارکباد پیش کی جو انسانی ھمدردی کے جذبہ سے سر شار ہوکر اہل کوکن کی راحت رسانی کے لئے عوام سے خصوصی دعاؤں اور بقدر استطاعت مالی تعاون پیش کرنےکی اپیل کر رہے ہیں، اللہ ان کے ارادوں میں خلوص وللہیت اوربلند حوصلوں میں استقامت عطا فرمائے۔
امیر جمعیت مولانا محمد ابراہیم مدنی نے عمائدین جماعت، غم گسارانِ قوم وملت اورکشادہ دل اہل خیر حضرات سے درد مندانہ گزارش کی ہے کہ آپ تمامی حضرات خطہ کوکن میں سیلاب سے متاثرلوگوں کے لئے خلوص دل سے دعائیں کریں، اپنی استطاعت کے مطابق دامے درمے دل کھول کر تعاون کریں، آج وہ آپ کی خصوصی توجہ اور انسانی خدمت کے محتاج ہیں، خدمت خلق عظیم نیکی اور ھماری ایمانی غیرت کا تقاضہ ہے، اگر آج آپ ان ضرورت مندوں وپریشان حال لوگوں کی مدد کے لیے آگے بڑھیں گےتو کل اللہ آپ کی بھی حاجت وضرورت کو پورا کرے گا، آپ اپنی سہولت وامکان کے اعتبار سے ضلعی جمعیت اھل حدیت سدھارتھ نگر کے درج ذیل اکاؤنٹ یا مرکزی وصوبائی جمعیت کے اکاؤنٹ میں اپنے تعاون کی رقم ٹرانسفر فرمائیں تاکہ آپ کی اعانت اور گراں قدر امدادی رقوم مستحقین تک پہنچائے جاسکیں۔
ناظم ضلعی جمعیت کے نائبین مولانا عبدالرب سلفی، مولانا سعود اختر سلفی اور زندہ دل رفیع احمد (لوی) صاحبان نےمحسنین کرام سے خصوصی اپیل کرتے ہوئے ان لوگوں کے لئے دعائیں کیں کہ اللہ آپ لوگوں کی اس عظیم قومی وملی اور انسانی خدمت کا اجر جزیل عطا فرمائے اور کوکن کے پریشان حال لوگوں کے مشکلات کو جلد آسان کرے، آمين

BANK DET AIL NAME:JAMEEYAT AHL_E-HADEES SIDDHARTH NAGAR
A/C:010100098101
BANK NAME:URBAN
CO-BANK LTD *SIDDHARTH NAGAR
IFSC COD: ICIC00SIDRH

اپیل کنندگان
محمد ابراہیم مدنی (امیر)
9450550886
وصی اللہ عبدالحکیم مدنی
(ناظم)
9453117451 /9454530911
اوردیگر ارکان شوری وعاملہ

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter