سعودی عرب: 9 اگست سے عمرے کی درخواستیں وصول کی جائینگی

8 اگست, 2021

مکہ مکرمہ / ایجنسی

سعودی عرب کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 9 اگست سے مختلف ممالک سے عمرے کی درخواستوں کی وصولی شروع ہو گی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرہ کرنے والوں کی گنجائش 60 ہزار رکھی جائے گی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرے کے ویزے 8 عملی دورانیئے میں تقسیم ہوں گے۔

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا مزید کہنا ہے کہ ہر ماہ 20 لاکھ افراد عمرہ ادا کر سکیں گے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے یہ بھی کہا ہے کہ عمرے کے پرمٹ ’اعتمرنا‘ اور ‘ توکلنا ‘ ایپ سے جاری ہوں گے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter