دوحہ/ ایجنسی
عرب ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان حکومت نے طالبان کو اقتدار میں شراکت کی پیشکش کر دی ہے۔
عرب ٹی وی کا کہنا ہے کہ افغانستان کی حکومت کی جانب سے اقتدار کی یہ پیشکش قطر کے ذریعے طالبان کو دی گئی ہے۔
قطر افغان امن عمل کی میزبانی کر رہا ہے ، قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ٹرائیکا اجلاس جاری ہے۔
اس سے قبل افغان وزارتِ خارجہ کا بیان سامنے آیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ افغان مصالحتی کونسل (ایچ سی این آر) کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللّٰہ عبداللّٰہ نے کہا تھا کہ افغانستان میں طالبان کے حملے جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔
بیان کے مطابق عبداللّٰہ عبداللّٰہ نے فوری جنگ بندی اور سیاسی معاہدے کے لیے بامعنی مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
آپ کی راۓ