امر اللّٰہ صالح ٹھگ ہے، احمد مسعود طالبان سے معاہدے پر راضی ہیں: حشمت غنی

21 اگست, 2021

کابل /ایجنسی

طالبان کی حمایت کرنے والے افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی احمد زئی کا کہنا ہے کہ امر اللّٰہ صالح ٹھگ ہے، احمدشاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود طالبان سے امن معاہدے پر راضی ہیں۔

کابل سے ’جیو نیوز‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی احمد زئی نے انکشاف کیا کہ امر اللّٰہ صالح کو بتا دیا گیا ہے کہ وہ گھر پر رہے یا کہیں اور چلا جائے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لیے امن کی اشد ضرورت ہے، طالبان امن اور تحفظ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، طالبان امن اور تحفظ دیں، ہم ان کی مدد کریں گے۔

حشمت غنی سے ’جیو نیوز‘ نے سوال کیا کہ طالبان کی طاقت اور کمزوری کیا ہے؟

حشمت غنی نے جواب دیا کہ امن لانا طالبان کی طاقت ہے، معیشت اور خارجہ امور ان کی کمزوری ہیں، ہم طالبان کی مدد کریں گے۔

’جیو نیوز‘ نے ان سے ایک اور سوال کیا کہ کیا آپ طالبان حکومت میں شامل ہوں گے۔

حشمت غنی نے جواب دیا کہ بھائی کی حکومت میں شامل ہوا، نہ طالبان کی حکومت میں شامل ہوں گا، افغان عوام کے لیے امن اور بہتری چاہتا ہوں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter