، کلمہ پڑھا ہوں سے دل محمد رسول کا

نعت سرور كائنات صلی اللہ علیہ وسلم

9 جون, 2018

            آ ئے نبی پاک نبوت لیے ہوئے 

نبیوں میں سب سے پیاری فضیلت لیے ہوئے 

کلمہ پڑھا ہوں سے دل محمد رسول کا 

جنت میں داخلے کی ضمانت لیے ہوئے 

نازل ہوا قرآن محمد رسول پر 

پڑھتا ہوں آ یتوں کو ہدایت لیے ہوئے 

!اللہ کے رسول کا اعزاز دیکھ لو  

ختم الرسل ہیں ، عالم رحمت لیے ہوئے 

!آؤ نبی پاک کی ہر بات مان لیں  

میدان حشر میں ہیں شفاعت لیے ہوئے 

لوگو در حبیب کا خادم بنوں گا میں 

پیارے نبی پاک کی شفقت لیے ہوئے 

انصر کو  پھر بنا دے جہاں بھر کا محترم 

ایمان کی حسین علامت لیے ہوئے 

نعت گو :نصیر محمد انصر نیپالی

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter