برصغیر

بهارت: مشہور صحافی محمد زبیر کو دہلی پولیس نے کیا گرفتار، مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام

نئي دہلى/ ايجنسى دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو پیر کے روز گرفتار کر لیا ہے۔ محمد زبیر پر مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ دہلی پولیس کی آئی ایف ایس او یونٹ نے سیکشن 153 اے اور 295 اے کے تحت انھیں گرفتار کیا ہے۔ ان پر سوشل میڈیا کے ذریعہ مذہبی جذبات مشتعل کرنے کا...

← مزيد پڑھئے

افغانستان میں شديد زلزلہ، 255 افراد ہلاک، پڑوسی ممالک میں بھی جھٹکے محسوس

كابل/ ايجنسى افغانستان میں گزشتہ رات 6 اعشاریہ 1 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں 255 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سربراہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا ہے کہ افغان صوبے پکتیکا میں زلزلے سے 100 افراد ہلاک اور 250زخمی ہوئے ہیں۔ سربراہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ زلزلے سے صوبے ننگرہار اور خوست میں بھی اموات رپورٹ...

← مزيد پڑھئے

اردو کے نامور نقاد ڈاکٹر گوپی چند نارنگ امریکا میں چل بسے

نئى دهلى/ ايجنسى اردو کے نامور نقاد ڈاکٹر گوپی چند نارنگ امریکا میں 91 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ گوپی چند نارنگ 11 فروری 1931 کو بلوچستان کے علاقے دُکی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اردو تنقید میں ساختیات اور اُسلوبیات کی بحثوں کی ابتدا کی۔ اردو کے چاروں بڑے شاعروں میر، غالب، انیس اور اقبال پر بےمثل کتابیں لکھیں۔ مرحوم کی لسانیات اور فکشن پر بھی گہری...

← مزيد پڑھئے

بھارت مسلمان مظاہرین پر کریک ڈاؤن بند کرے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

نئى دهلى/ ايجنسى بھارت میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سربراہ آکار پٹیل نے کہا ہے کہ بھارت مسلمان مظاہرین پر پُرتشدد کریک ڈاؤن بند کرے۔  اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امتیازی سلوک پر آواز اٹھانے والے مسلمانوں پر حکومت پُرتشدد کریک ڈاون کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مظاہرین پر طاقت کا بےتحاشا استعمال انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت میں...

← مزيد پڑھئے

بھارت میں گستاخانہ بیانات پر احتجاجی مظاہرے، 2 افراد جاں بحق، 230 سے زائد گرفتار

نئی دہلی/ ایجنسی بھارت میں حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات کے خلاف گزشتہ روز نمازِ جمعہ کے بعد مختلف ریاستوں میں احتجاج کیا گیا جس کے نتیجے میں جھاڑ کھنڈ کے شہر رانچی میں مظاہروں کے دوران 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گستاخانہ بیان پر اتر پردیش کے کم از کم چار شہروں سمیت بج نور، مراد آباد، رام پور...

← مزيد پڑھئے

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کرگئے

کراچی/ ایجنسی پاکستانی قومی اسمبلی کے رکن ڈاکٹر  عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کر گئے، اسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹرز نے اُن کی موت کی تصدیق کی۔ عامر لیاقت حسین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد انتقال کی تصدیق کی، جبکہ ان کے ڈرائیور جاوید نے پہلے ہی موت کی تصدیق کردی تھی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت...

← مزيد پڑھئے

گستاخانہ بیان پر مسلمانوں کا شدید ردِعمل، بی جے پی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ترجمان کی جانب سے گستاخانہ بیان اور اس پر پوری دنیا میں شدید ردعمل کے بعد بھارت کی حکمران جماعت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگئی۔ مسلمانوں کی جانب سے شدید ردعمل اور غم و غصہ دیکھنے کے بعد بی جے پی نے اپنی ترجمان کو معطل کردیا، جبکہ ایک اور رہنما کو پارٹی سے نکال دیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بی جے...

← مزيد پڑھئے

بی جے پی ترجمان کا گستاخانہ بیان، عرب ریاستوں میں ’بائیکاٹ انڈیا‘ مہم شروع

بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر بھارت اور بیرون ملک غم و غصہ کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ عرب ممالک میں بھارت کے بائیکاٹ کی مہم بھی چل پڑی۔  غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مصر، سعودی عرب اور کویت میں ’بائیکاٹ انڈیا‘ مہم شروع ہوگئی۔ دوسری جانب بھارت میں بھی بی جے پی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر مسلمانوں میں شدید...

← مزيد پڑھئے

بھارت: منگلورو میں کلاس کے اندر حجاب پہننے پر 6 طالبات معطل، صحافیوں کو پکڑ کر ڈلیٹ کرائیں ویڈیو

منگلورو/ ایجنسی کرناٹک کے جنوبی کنڑ ضلع کے منگلورو کے ایک سرکاری کالج میں حجاب کا تنازع مزید گہرا ہو گیا ہے۔ کلاس کے دوران حجاب پہننے پر 6 طالبات کو معطل کر دیا گیا ہے۔ طالبات کو کلاس میں حجاب نہ پہننے کی تنبیہ کی گئی جسے وہ مسلسل نظر انداز کر رہی تھیں۔ اس کے بعد پرنسپل شیکھر ایم ڈی، گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالج، اپینا گڑی نے سخت...

← مزيد پڑھئے

عالمی مذہبی آزادی کی سالانہ امریکی رپورٹ میں بھارت پر تنقید

نيويارك/ ايجنسى عالمی مذہبی آزادی کی سالانہ امریکی رپورٹ میں بھارت پر تنقید کی گئی ہے۔ بھارت میں گزشتہ سال قتل، حملوں اور دھمکیوں سمیت مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنایا گیا۔  امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گائے ذبح کرنے یا گائے کے گوشت کی تجارت کرنے پر مسلمانوں پر حملے کیے گئے۔ اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ مذہبی آزادی اور مذہبی...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter