تازہ ترین اپ ڈیٹس

برصغیر

عام انتخابات، پاکستان میں پولنگ شروع

عام انتخابات 2018 کے لئے پاکستان  بھر میں پولنگ کا وقت شروع ہو گیا ہے، صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ بلاتعطل شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔آج قومی اسمبلی کی 270 اور صوبائی اسمبلیوں کی 570 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ عوام کے پاس موقع ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ امیدوار کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر اسے کامیاب بنائیں اور جمہوریت کو ملک...

← مزيد پڑھئے

پاکستان اسمبلی الیکشن : انتخابی مہم آج رات بارہ بجے ختم ہو جائے گی

آج انتخابی مہم کا آخری دن ہے ،آج رات بارہ بجے انتخابی مہم ختم ہوجائےگی ،مہم کے آخری روزسیاسی جماعتوں اور امیدواروں نے انتخابی مہم مزید تیز کر دی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف ،مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی ،ایم کیو ایم ،عوامی نیشنل پارٹی سمیت تقریباً تمام ہی پارٹیوں نے انتخابی مہم کےآج آخری دن ریلیاں،جلسے، کارنر میٹنگز کا اہتما م کر رکھا ہے اور اس مہم سے بھروپور...

← مزيد پڑھئے

بھارت:الور حادثے پر ہندوستان کی پارلیمنٹ میں ہنگامہ

ہندوستان کی ریاست راجستھان کے ضلع الور میں ڈیری کی غرض سے گائے خرید کر لے جانے والے ایک مسلمان شہری کو سخت گیر گئو رکشکوں کی جانب سے بے دردی کے ساتھ پیٹ پیٹ کر مار ڈالنے کا معاملہ ہندوستان کی پارلیمنٹ میں بھی زور و شور سے اٹھایا گیا۔ ہندوستان کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں  الور حادثے پر زبردست ہنگامہ ہوا- کانگریس کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ...

← مزيد پڑھئے

بھارت: الور میں دہشت گرد گاؤ رکشکوں نے اکبر کو مار ڈالا /تحسین پونا والا نے داخل کی سپریم کورٹ میں عرضی، 20 اگست کو سماعت

٢٣ جولائی /ایجنسی راجستھان کے الور میں گئورکشکوں کے ذریعہ 28 سالہ شخص کا پیٹ پیٹ قتل کردینے کے معاملہ میں سپریم کورٹ 20 اگست کو سماعت کرے گا۔ دراصل ماب لنچنگ کا یہ معامہ اب سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ کورٹ نے اس معاملہ میں داخل عرضی کو پیر کو روز قبول کر لیا ہے۔ یہ عرضی تحسین پونا والا نے داخل کی تھی۔ اس میں انہوں نے راجستھان...

← مزيد پڑھئے

پاکستان اسمبلی الیکشن 2018 ، 13 دن میں3 خودکش حملے، 3 امیدوار جاںبحق

الیکشن 2018ء کی انتخابی مہم کے دوران گزشتہ 13 دنوں میں 3 خود کش حملے ہوئے ،جن میں 3جماعتوں کے 3امیدوار شہید ہوگئے۔ حالیہ خود کش حملوں میں شہید ہونے والے تینوں امیدوار صوبائی اسمبلی کے امیدوار تھے ،جن کا تعلق اے این پی ،بی اے پی اور پی ٹی آئی سے ہے۔ رواں ماہ کی 10 تاریخ کو پشاور کے علاقے یکہ توت میں خود کش حملے میں اے...

← مزيد پڑھئے

انڈیا/نیپال : ’جسم فروشی کے لیے بچیوں کو جوان کرنے کے لیے ہارمونز دیے جاتے ہیں‘

نیپال میں انسانی سمگلِنگ کا شکار ہونے والی لڑکیوں نے بتایا ہے کہ انہیں جلدی جوان کرنے اور سیکس کے کاروبار میں ڈالنے کے لیے ہارمونز کے انجیکشن دیے جاتے تھے۔ محض آٹھ سال کی عمر میں سمگل کرکے انڈیا جانے والی ایک نیپالی لڑکی نے بی بی سی کو بتایا کہ 'مجھے ہر روز لال دوا دی جاتی تھی اور ہر بار وہ دوا کھانے کے بعد میں الٹی...

← مزيد پڑھئے

اتراکھنڈ: بس کھائی میں گرنے سے 14 مسافروں کی موت

 ١٩جولائی ایجنسی بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں بس کھائی میں گرنے کا المناک حادثہ پیش آیا،جس کے نتیجے میں 14 مسافر جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئےہیں۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ بھارتی شہر دیرہ دون میں پیش آیاجب ڈرائیور سے بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری تھی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 9 افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال پہنچا دیا...

← مزيد پڑھئے

بھارت : خاتون نے ٹرین میں جڑواں بچوں کو جنم دیدیا

بھارت کے شہر ممبئی کی رہائشی خاتون نے ٹرین میں جڑواں بچوں کو جنم دیا ۔ ریلوے ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ممبئی وشاکاپٹنم ایکسپریس ٹرین میںپیش آیا ۔ ریلوے حکام نے مزید بتایا کہ صبح 8 بجے کے قریب ٹرین جس کا نمبر 18520تھا کلیان اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 4 پر پہنچی ، ٹرین میں موجودسلمیٰ تبسم شیخ نامی مسافر خاتون کو بچوں کی پیدائش سے قبل شدید درد...

← مزيد پڑھئے

پاکستان سے محبت ہے، آنے کے لیے بے چین ہوں، سونم

بالی وڈ سپر اسٹار اور اسٹائل آئیکون سونم کپور دلوں کو چھو لینے والی اداکاری، منفرد انداز اور اسٹائل کے علاوہ اپنی صاف گوئی کی وجہ سے بھی جانی جاتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر سونم نے کہا کہ وہ پاکستان سے محبت کرتی ہیں اور پاکستان آنے اور پاکستانیوں کے ساتھ ملنے کے لیے بے چین ہیں۔ مسلمانوں سے محبت کے حوالے...

← مزيد پڑھئے

پاکستان بم دھماکہ/ سانحہ مستونگ:300گھرانوں پر قیامت ٹوٹی

سانحہ مستونگ سے 300سے زائد گھرانوں پر قیامت ٹوٹی ،ایک خاندان کے 11،دوسرے کے 7افراد دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے۔ سانحہ مستونگ میں کئی خاندان غموں کے پہاڑ تلے دب گئے ،131 جاں بحق افراد میں بچے،جوان اور بزرگ بھی شامل ہیں۔ درین گڑھ میں جمعے کی سہ پہر بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار نوابزادہ سراج رئیسانی کے انتخابی جلسے میں ہونے والا خود کش حملہ کئی خاندانوں کو...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter