عالمی خبریں

جدہ ایئرپورٹ سے مسجد الحرام کے لیے مفت شٹل بس سروس منصوبہ

جده/ ايجنسى زائرین کو ایئرپورٹ جدہ سے حرم مکی پہنچانے کے لیے مفت بس سروس فراہم کی جائے گی۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق ٹرمینل 1 سےمسجد الحرام تک زائرین کے لیےمفت بس سروس کا منصوبہ زیرغور ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مفت بس سروس سے وہی زائرین مستفید ہوں گے جو احرام میں ہوں گے، جبکہ سعودی شہریوں کو بس سروس سہولت کے لیے قومی شناختی کارڈ دکھانا ہوگا...

← مزيد پڑھئے

انڈونیشیا میں 7.6 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی

جكارتا / ايجنسى انڈونیشیا کے جنوبی صوبے مالوکو کے جزائر پر 7.6 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہری خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کے باعث 15 مکانات اور 2 اسکول کی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے بعد جاری کی گئی سونامی کی وارننگ واپس لے...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب نے یورپی یونین اور فن لینڈ میں خواتین سفیروں کو تعینات کردیا

رياض/ ايجنسى سعودی عرب نے یورپی یونین اور فن لینڈ میں خواتین سفیروں کو تعینات کر دیا۔ ھیفا الجدیع اور نسرین الشبل نے بالترتیب یورپی یونین اور فن لینڈ میں بطور سعودی سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ دونوں خواتین عہدیداران سے ریاض کے الیمامہ محل میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عہدوں کا حلف لیا۔ ھیفا الجدیع نے یورپی یونین میں سعودی سفارتی مشن کی سربراہی ملنے پر شاہ...

← مزيد پڑھئے

اسرائیلی وزیرِ قومی سلامتی کا مسجد الاقصیٰ کا اشتعال انگیز دورہ

يروشلم / ايجنسى اسرائیلی وزیرِ قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے سخت سیکیورٹی میں مسجد الاقصیٰ کا اشتعال انگیز دورہ کیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایتمار بن گویر نے سخت حفاظتی انتظامات میں مسجد کےکمپاؤنڈ کے ارد گرد چہل قدمی کی۔ اس معاملے کی فلسطینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں انتہا پسند اسرائیلی وزیر بن گویر کے مسجد الاقصیٰ کےدورے کی شدید الفاظ میں مذمت کی...

← مزيد پڑھئے

’ مسجد الحرام میں برفباری کے مناظر کی وڈیو فوٹو فیک ہے‘

مكه مكرمة/ ايجنسى سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں برفباری اور ژالہ باری کے مناظر پر مشتمل سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے‘۔ الاخباریہ چینل کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ مسجد الحرام میں برفباری کے منظر پر مشتمل وڈیو فوٹو شاپ ہے۔ یاد رہے کہ اتوار کی شام مکہ میں بارش کے بعد...

← مزيد پڑھئے

چین میں کورونا کیسز بڑھنے پر مختلف ممالک میں تشویش، چین سے آنیوالوں پر ٹیسٹ لازم

چین میں کورونا وائرس کیسز کے بڑھنے پر مختلف ممالک تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں جہاں آسٹریلیا اور کینیڈا نے بھی چین سے آنے والے مسافروں کے لیے منفی کورونا ٹیسٹ دکھانے کی شرط عائد کردی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکور ممالک نے اعلان کیا ہے کہ جنوری سے چین کے مسافروں کو یہاں کورونا کے منفی ٹیسٹ لازمی دکھانے ہوں گے۔ اس سے قبل امریکا، برطانیہ...

← مزيد پڑھئے

چین عرب کانفرنس: مسئلہ فلسطین کے حل اوربیجنگ کے ساتھ شراکت کے فروغ پرمتفق

رياض/ واس چین عرب سربراہ کانفرنس برائے تعاون وترقی جمعہ کو سعودی ولی عہد ووزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں اختتام پر24 سفارشات پرمشتمل اعلامیہ جاری کردیا۔ چین اورعربوں کے درمیان اسٹراٹیجیک شراکت کے استحکام کی مشترکہ خواہش کی گئی۔ سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق چین عرب سربراہ کانفرنس خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پرمنعقد کی گئی...

← مزيد پڑھئے

انڈونیشیا: جاوا میں 5.6 شدت کا زلزلہ، 56 افراد ہلاک

جکارتہ/ کیئر خبر انڈونیشیا کے مرکزی جزیرے جاوا میں 5.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 56 افراد ہلاک جبکہ 700 سے زائد زخمی ہوگئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق آج دوپہر کے وقت آنے والے زلزلے کا مرکز مغربی جاوا کا سیانجور علاقہ تھا، زلزلے کی شدت دارالحکومت جکارتا میں بھی محسوس کی گئی۔ مغربی جاوا کے گورنر رضوان کامل نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ضلع سے حاصل...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب میں ہارر ویکینڈ کا انعقاد

ریاض/ سعودی گزٹ سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے اعلان کیا تھا کہ وہ 27 اور 28 اکتوبر کو منعقد ہونے والے "ہارر ویکینڈ" کے دوران خوفناک ملبوسات پہننے والوں کو ریاض کے بلیوارڈ سٹی میں داخل ہونے کے لیے مفت ٹکٹ فراہم کرے گا۔ اور ایسا ہوا بھی ۔ اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر، سعودی اتھارٹی نے ہر ایک سے خوفناک ملبوسات بنانے کے لیے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ...

← مزيد پڑھئے

شی جن پنگ تیسری مدت کیلئے چینی صدر کا عہدہ سنبھالیں گے

بیجنگ/ ايجنسى چین کے صدر شی جن پنگ کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے مزید 5 سال کے لیے جنرل سیکریٹری منتخب ہو گئے، وہ تیسری مدت کے لیے چین کے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔ چینی میڈیا کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ تیسری مدت کے لیے قیادت سنبھالنے والے رہنما بن گئے۔ چینی میڈیا نے بتایا ہے کہ پارٹی ارکان کی بند کمرہ ووٹنگ میں شی...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter