تازہ ترین اپ ڈیٹس

عالمی خبریں

گذشته 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے مزید 81 فلسطینی شہید، 100 سے زائد زخمی

غزہ/ ايجنسى غزہ کے محصور اور مظلوم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی میں تیزی آگئی ہے۔ وسطی غزہ، خان یونس اور بیت اللہیہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 81 فلسطینی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ فلسطینی حکام کے مطابق نصیرات میں اقوام متحدہ کے شیلٹر پر اسرائیلی فوج کی بمباری سے 25 فلسطینی شہید ہوئے، جبکہ 18 فلسطینی خان یونس اور 5 فلسطینی...

← مزيد پڑھئے

اسرائیل نے مغربی کنارے میں 3 نئی یہودی بستیاں قائم کرنے کی منظوری دے دی

تل ابیب/ ايجنسى اسرائیلی حکومت نے مغربی کنارے میں 3 نئی یہودی بستیاں قائم کرنے کی منظوری دے دی۔ تل ابیب سے عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہودی بستیاں 5 ہزار 300 رہائشی یونٹس پر مشتمل ہوں گی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈیڑھ سال میں اسرائیل فلسطینی علاقوں میں 24 ہزار رہائشی یونٹس بنانے کی منظوری دے چکا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت سال 2020 تا...

← مزيد پڑھئے

عید قرباں پر بھی اسرائیلی جارحیت جاری، 17 فلسطینی شہید

غزہ/ايجنسى اسرائیلی فوج کی عید قرباں پر بھی غزہ میں جارحیت جاری ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے نصیرات کیمپ میں اسرائیلی فوج نے بمباری کر کے کم از کم 17 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج کی وسطی غزہ میں بھی رات بھر شدید بم باری جاری ہے۔ نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرے، 8 اسرائیلی گرفتار دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم...

← مزيد پڑھئے

اس سال 18 لاکھ سے زیادہ افراد نے حج ادا کیا: سعودی شماریات اتھارٹی

مکہ مكرمه/ ايجنسى سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے آج اعلان کیا کہ اس سال 1445 ہجری کے دوران حجاج کرام کی کل تعداد 18 لاکھ 33 ہزار 164 رہی ہے۔ ان میں سے 16 لاکھ 11 ہزار 310 عازمین حج دنیا بھر کے ملکوں سے حج کرنے تشریف لائے تھے۔ ملکی حجاج کرام کی تعداد 2 لاکھ 21 ہزار 854 رہی۔ ان ملکی حجاج میں سعودی شہری اور سعودی...

← مزيد پڑھئے

ڈاکٹر ماہر المعیقلی: حج مناسک ادا کرنے کا نام ہے، یہ سیاسی نعروں یا دھڑے بندی کی جگہ نہیں

شیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی نے عرفات میں سال 1445 ہجری کے حج کا خطبہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حج عبادت اور عبادت میں اخلاص کا مظہر ہے۔ یہ سیاسی نعروں یا دھڑے بندی کی جگہ نہیں ہے۔ اس کے لیے ان ضوابط اور ہدایات کی پابندی کی ضرورت ہے جو اس بات کو یقینی بنائے کہ حجاج اپنے مناسک اور شعائر کو ایمان اور پورے اطمینان کے ساتھ انجام...

← مزيد پڑھئے

عازمین حج کی سہولت کیلئے الیکٹرک اسکوٹر کے خصوصی ٹریک

مکہ مکرمہ/ ايجنسى مکہ مکرمہ میں عازمین حج کی سہولت کیلئے الیکٹرک اسکوٹر کے خصوصی ٹریک بنا دیے گئے۔ مکہ رائیل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ آنے جانے کے لیے 1.2 کلومیٹر کے تین ٹریک بنائے گئے ہیں، پہلا سائیکل ٹریک مزدلفہ، منٰی کے درمیان، دوسرا جمرات پل جانے کے لیے بنایا گیا۔ الیکٹرک اسکوٹر کا تیسرا ٹریک جمرات جانے والے ٹریک پر قائم کیا گیا ہے۔ سعودی وزارت اسلامی...

← مزيد پڑھئے

چینی مرد و عورت کو انجکشن کے ذریعے سزائے موت

بیجنگ / ایجنسی چینی لڑکے اور اس کی گرل فرینڈ کو اپنے دو بچوں کو 15ویں منزل سے پھینکنے کے جرم میں سزائے موت دے دی گئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ژانگ بو اور چینگچن کو 2020ء میں کیے گئے جرم میں سزائے موت دی گئی۔  ملزم ژانگ کو اپنی دو سالہ بیٹی اور ایک سالہ بیٹے کو قتل کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا جبکہ اس کی دوست...

← مزيد پڑھئے

آئر لینڈ کے وزیر خارجہ مائیکل مارٹن نے اسرائیل کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

آئر لینڈ/ ايجنسى آئر لینڈ کے وزیرِ خارجہ مائیکل مارٹن نے کہا ہے کہ یورپی یونین غزہ میں اسرائیلی جنگ پر اسرائیل کے خلاف پابندیوں پر غور کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل عالمی عدالت کا فیصلہ نہیں مانتا تو اس پر یورپی یونین کی پابندیاں لگ سکتی ہیں۔ آئر لینڈ کے وزیرِ خارجہ مائیکل مارٹن کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف یورپی...

← مزيد پڑھئے

سعودی ولی عہد نے ایران کے دورے کی دعوت قبول کرلی

رياض/ ايجنسى سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران کے دورے کی دعوت قبول کرلی۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر کی خصوصی دعوت قبول کی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی ولی عہد نے ایران کے قائم مقام صدر کو تعزیت کا ٹیلی فون کیا تھا۔ بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی روابط اور علاقائی مسائل پر...

← مزيد پڑھئے

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی كا ہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال

طهران/ ايجنسى ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ ایران کے صوبے مشرقی آذربائیجان میں ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹرکو حادثہ پیش آیا ہے۔ ایرانی میڈیا نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔ تہران ٹائمز کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں مشرقی آذربائیجان کے گورنر ملک رحمتی، مشرقی آذربائیجان میں ایرانی سپریم...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter