عالمی خبریں

فلسطینی خاندان کو زندہ جلانے کے ملزم کو 170 سال قید کی سزا

تل أبيب/ ايجنسى اسرائیلی عدالت نے فلسطینی خاندان کو زندہ جلانے کے مرکزی ملزم کو 170 سال قید کی سزا سنادی ہے۔ عدالت نے 25 سالہ یہودی آبادکار عمیر ام بن اولینل کو 31 جولائی 2015 کی شب مغربی کنارے کی نابلس ڈسٹرک کا گاؤں دوما میں فلسطینی خاندان کے گھر پر آتش گیر مادہ پھینک کر نذرآتش کرنے میں قصور وار ٹھہراتے ہوئے تین مرتبہ عمر قید اور اضافی...

← مزيد پڑھئے

سعودی شہریوں پر عائد کورونا سفری پابندیاں يكم جنورى 2021 سےختم کرنے کا اعلان

رياض/ ايجنسى سعودی عرب نے اپنے شہریوں پر عائد کورونا سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ، 15 ستمبر سے مخصوص کیٹیگریز میں شامل سعودی شہریوں کو بین الاقوامی سفر کی اجازت ہوگی ۔ سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ یکم جنوری 2021ء سےسعودی ایئرپورٹس، بندرگاہیں، سرحدی چوکیاں کھول دی جائیں گی۔ سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کو سعودی عرب واپس آنے کی اجازت ہوگی۔...

← مزيد پڑھئے

ٹرمپ کا بحرین اسرائیل امن معاہدے کا اعلان،فلسطینی اتھارٹی نے بحرین سے احتجاجاً مندوب واپس بلا لیا

واشنگٹن/ ایجنسیاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحرین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیل بحرین معاہدے کو تاریخی پیش رفت قراردے دیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ بحرین گزشتہ 30 روز میں اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ کرنے والا دوسراملک ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آج ایک اور تاریخی پیش...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب : جمال خاشقجی قتل کیس میں ملوّث مجرموں کے خلاف حتمی فیصلہ جاری

رياض/ ايجنسى  سعودی عرب کے محکمہ پبلک پراسیکیوشن (استغاثہ عام) نے مقتول صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوّث آٹھ افراد کے خلاف سوموار کے روز حتمی فیصلہ جاری کردیا ہے۔اس کے مطابق  پانچ مجرموں کو قتل میں ملوّث ہونے کے جرم میں اب سزائے موت کے بجائے 20،20 سال قید کا حکم دیا گیا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے لکھاری جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر 2018ء کو ترکی...

← مزيد پڑھئے

خليج كونسل: قضیہ فلسطین سے متعلق موقف پرغلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش مسترد

دبئی / ايجنسى خلیج تعاون کونسل نے قضیہ فلسطین سے متعلق کونسل کے رکن ممالک کے موقف پر غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش مسترد کر دی ہے۔ العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نایف الحجرف نے ایک بیان میں کہا کہ قضیہ فلسطین کے حوالے سے کونسل کے رکن ممالک کے خلاف غلط فہمیاں پیدا کرتے ہوئے ان کے خلاف نفرت انگیز مہم...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب: سزائے موت کے کم عمر تین قیدیوں کے کیس پر نظر ثانی کا حکم

ریاض / ایجنسیاں سعودی عرب کے پراسیکیوٹر جنرل نے دہشت گردی کے الزام میں سزائے موت پانے والے تین کم عمر مجرموں کے کیسز پر نظر ثانی کا حکم دیا ہے۔ العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ کے مطابق دہشت گردی کے الزام میں سزا پانے والے علی النمر، دائود المرھون اور عبداللہ الزاھر کی عمریں 18 سال سے کم ہیں۔ سعودی عرب میں انسانی حقوق کے ہائی کمیشن کے سربراہ عواد العواد...

← مزيد پڑھئے

دوسرے ممالک بھی امارات کی پیروی کریں گے، اسرائیل کی جنگی برتری یقینی بنائی جائے گی، امریکی وزیر خارجہ

مقبوضہ بیت المقدس/ایجنسیاں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے مشرق وسطی کے دورے میں عرب ریاستوں پر اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے پرزور دیاہے،اپنے دورہ تل ابیب کے موقع پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد ان کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مائیک پومپیو نے کہا کہ دوسرے عرب ممالک بھی متحدہ عرب امارات کی پیروی کرتے ہوئے اسرائیل کو باقاعدہ طور پر یہودی ریاست تسلیم...

← مزيد پڑھئے

کرائسٹ چرچ حملہ آور کو نیوزی لینڈ کی تاریخ میں سخت ترین سزا

کرائسٹ چرچ/ ایجنسیاں نیوزی لینڈ کی مساجد میں 51 نمازیوں کو شہید کرنیوالے دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ کو عمرقید کی سزا سنادی گئی ، ملزم تا حیات ضمانت نہیں کرا سکے گا، نیوزی لینڈ کی تاریخ میں پہلی بار کسی ملزم کو بغیر پیرول کے عمرقید کی سزا سنائی گئی ہے۔ نیوزی لینڈ کی عدالت نے کرائسٹ چرچ سانحے کے مجرم برینٹن ٹیرنٹ کومعافی کے حق کے بغیر عمر قید...

← مزيد پڑھئے

چین اور پاکستان مل کر بنا رہے ہیں حیاتیاتی ہتھیار، ووہان کی لیب کو ملی ذمہ داری

بیجنگ، اسلام آباد/ ایجنسیاں  چین مسلسل پاکستان کو جدید ہتھیار دے رہا ہے جس کا استعمال ہندستان کے خلاف ہونے کا اندیشہ مسلسل بنا ہوا ہے۔ اب ایک نئے انکشاف میں سامنے آیا ہے کہ چین۔ پاکستان اکنامک کوریڈور (CPEC) کی آڑ میں حیاتیاتی ہتھیار بنانے کا کام کر رہے ہیں۔ آسٹریلیا کی نیوز ویب سائٹ کلاکسون نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ہتھیار پچھلے پانچ سالوں سے بنائے جا رہے...

← مزيد پڑھئے

ٹرمپ کو بڑی بہن نے ظالم اور جھوٹا قرار دیدیا

واشنگٹن / ایجنسیاں امریکی صدر ٹرمپ کی بھتیجی کے بعد ان کی بڑی بہن بھی بہت بڑی ناقد نکلیں، مرییانے ٹرمپ بیری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ظالم اور جھوٹا قرار دے دیا۔ واشنگٹن پوسٹ نے امریکی صدر کی بھتیجی اور بہن کے درمیان ہونے والی گفتگو کی آڈیو لیک کی ہے، جس میں مرییانے ٹرمپ بیری نے اپنے بھائی کو ظالم اور جھوٹا قرار دیا ہے ۔ خفیہ رکارڈنگ میں...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter